شیخوپورہ(آئی این پی)پنجابی زبان کے شیکسپیئر اور عظیم صوفی شاعر سید پیر وارث شاہ کے 228ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات آج سے تاریخی قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں شروع ہوں گی۔ عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں قیدت مند، زائرین، ادیب، شعرا، دانشور اور وارث شاہ سے محبت رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ تین روزہ عرس کے دوران محفل مشاعرہ، ہیر خوانی، لوک گائیکی سمیت مختلف ادبی، ثقافتی اور روحانی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں جنڈیالہ شیر خان میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، جبکہ ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ عرس کے موقع پر مختلف اقسام کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے جہاں زائرین کے لیے کھانے پینے کی اشیا، روایتی دستکاری، ثقافتی اشیا اور دیگر ضروری سامان دستیاب ہوگا تین روزہ تقریبات کے دوران منعقد ہونے والی محفل مشاعرہ میں ملک کے نامور شعرا اپنا کلام پیش کریں گے، جبکہ ہیر خوانی کی محفل میں سید وارث شاہ کی شہرہ آفاق تصنیف ہیر کے مختلف ادبی، فکری اور صوفیانہ پہلوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ لوک گائیکی کی محفلیں بھی عرس کی تقریبات کا خصوصی حصہ ہوں گی، جن میں معروف لوک فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور پنجابی لوک ثقافت کے رنگ بکھیرے جائیں گے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عرس کے موقع پر زائرین کی حفاظت اور سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عرس کے مختلف مقامات پر سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر سکیورٹی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ رہیں گے۔انتظامیہ کی جانب سے عرس کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، روشنی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ عرس میں شرکت کے لیے آنے والے ہزاروں زائرین کی سہولت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ خدمات سرانجام دیں گیبسید پیر وارث شاہ نے اپنی لازوال تصنیف ہیر کے ذریعے پنجابی ادب، ثقافت اور صوفیانہ فکر کو ایسی منفرد پہچان عطا کی جو صدیوں گزرنے کے باوجود آج بھی زندہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- حکومت نے آسان ٹیکس سکیم کے ذریعے تاجروں کے مطالبے پر عمل کرکے اپنا وعدہ پورا کیا:بلال اظہر کیانی
- جنگ دوبارہ چھڑی تو اسرائیل کے خلاف کارروائی ہمارا فرض ہوگا: عباس عراقچی
- ریلوے میں گریڈ 19کے افسران کے تبادلے
- ہم اسلام آباد ضرور آئیں گے مگر احتجاج پرامن ہوگا: بیرسٹر گوہر
- پشاور، صوبائی وزیر فضل شکور اغوا نامعلوم مسلح افراد کیخلاف مقدمہ درج
- تحریک انصاف اب کوئی وجود نہیں رکھتی قیادت کو مذاکرات کاراستہ اپنانا چاہیے، محمودخان
- اسلام آباد کو سومنات بنانے کی سازش قوم مسترد کر دیگی: احسن اقبال
- چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری قیمتی اشیاء سے محروم
- جماعت اسلامی پاکستان کے بانی مولانا سیّد ابو الاعلیٰ مودودی کا 47واںیوم وفات منایا گیا
- چینی وزیر خا رجہ کا صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشتگرد حملے پر اسحاق ڈار سے اظہارِ ہمدردی
- چین کا پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں کی حمایت کا اعلان
- سرکاری ملازمین کا ورک فرام ہوم،ایندھن میں کمی، حکومت کاکفایت شعاری اقدام نافذ
- تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل حکومت سے مزاکرات کی کوشش کمیٹی قائم
- بلاول بھٹو کا صحافی عبداش پنہور کے انتقال پر اظہارافسوس
- غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی
- سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور
- کرکٹر محمد رضوان انکوائری میں شامل ہوں اور تعاون کریں
- چیف جسٹس عالیہ نیلم کا توہین عدالت کی درخواست پر سماعت سی پی او لاہور کی جانب سے نامکمل رپورٹ پیش کرنے پر اظہار برہمی
- جنید انوار چوہدری کا کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی میں 100 ایکڑ پر محیط کلچر انوسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ سٹیٹ قائم کرنیکا منصوبہ پیش
- سندھ حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم، بحالی اور بااختیاری کے انقلابی اقدامات کر رہی ہے: شرجیل انعام میمن
