راولپنڈی (آئی این پی) اے این ایف کا ملک کے مختلف بین الاقوامی ایئرپورٹس پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون، خلیجی ممالک کو منشیات اسمگلنگ کی 12 کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ اے این ایف کے مطابق 12 انٹیلی جنسبیسڈ آپریشنز میں 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 46.936 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 37.654 کلو گرام آئس، 2.500 کلو گرام ہیروئن اور 6.762 کلو گرام نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔ اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین روانہ ہو رہے تھے، جن میں بیشتر افراد عمرہ کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں جعلی فری عمرہ پیکجز کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نامعلوم افراد کے دیئے گئے پارسل یا اشیاء بیرون ملک لے جانے سے گریز کریں، کیونکہ ایسی سرگرمیاں سنگین قانونی نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔ اے این ایف نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کو منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس معلومات اور ایئرپورٹس پر موثر نگرانی کے ذریعے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے انسداد منشیات اقدامات مزید تیز کیے جا رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- حکومت نے آسان ٹیکس سکیم کے ذریعے تاجروں کے مطالبے پر عمل کرکے اپنا وعدہ پورا کیا:بلال اظہر کیانی
- جنگ دوبارہ چھڑی تو اسرائیل کے خلاف کارروائی ہمارا فرض ہوگا: عباس عراقچی
- ریلوے میں گریڈ 19کے افسران کے تبادلے
- ہم اسلام آباد ضرور آئیں گے مگر احتجاج پرامن ہوگا: بیرسٹر گوہر
- پشاور، صوبائی وزیر فضل شکور اغوا نامعلوم مسلح افراد کیخلاف مقدمہ درج
- تحریک انصاف اب کوئی وجود نہیں رکھتی قیادت کو مذاکرات کاراستہ اپنانا چاہیے، محمودخان
- اسلام آباد کو سومنات بنانے کی سازش قوم مسترد کر دیگی: احسن اقبال
- چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری قیمتی اشیاء سے محروم
- جماعت اسلامی پاکستان کے بانی مولانا سیّد ابو الاعلیٰ مودودی کا 47واںیوم وفات منایا گیا
- چینی وزیر خا رجہ کا صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشتگرد حملے پر اسحاق ڈار سے اظہارِ ہمدردی
- چین کا پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں کی حمایت کا اعلان
- سرکاری ملازمین کا ورک فرام ہوم،ایندھن میں کمی، حکومت کاکفایت شعاری اقدام نافذ
- تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل حکومت سے مزاکرات کی کوشش کمیٹی قائم
- بلاول بھٹو کا صحافی عبداش پنہور کے انتقال پر اظہارافسوس
- غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی
- سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور
- کرکٹر محمد رضوان انکوائری میں شامل ہوں اور تعاون کریں
- چیف جسٹس عالیہ نیلم کا توہین عدالت کی درخواست پر سماعت سی پی او لاہور کی جانب سے نامکمل رپورٹ پیش کرنے پر اظہار برہمی
- جنید انوار چوہدری کا کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی میں 100 ایکڑ پر محیط کلچر انوسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ سٹیٹ قائم کرنیکا منصوبہ پیش
- سندھ حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم، بحالی اور بااختیاری کے انقلابی اقدامات کر رہی ہے: شرجیل انعام میمن
