Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بین الا قوامی موسمیاتی فنڈز طریقہ کار آسان مالی معاونت تک رسائی تیز کریں وزیرخزانہ
    • جماعت اسلامی وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی تک اسلام آباد لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان 
    • ایران کی امریکا سے مذاکرات کے لیے شرائط قطر کے ذریعے پیغام پہنچا دیا
    • پشاور اسلام آباد موٹر وے کل سے بند
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس نے پنجاب سے 18 ہزار اہلکار82کروڑ 70لاکھ مانگ لیے: ذرائع
    • پاکستان آئی ایم ایف کے مزکرات رواں ہفتے شروع ہونیکا امکان
    • پاکستان سعودیہ سفارتی پاسپورٹ رکھنے پر ویزا شرائط ختم
    • 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
    • مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے کام جاری رکھیں گئے اسحاق ڈار
    • اقوام متحدہ کی ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان کے ساتھ رابطے کی تصدیق
    • یہ زبان اور حرکتیں جنگلیوں کی ہی ہوسکتی ہیں پختون تو عورتوں کی عزت کرنے والے لوگ ہیں: عظمیٰ بخاری
    • ایران وینز ویلا کیوباکی باری صدر ڈونلڈ ٹرمپ
    • مسلح افواج ملکی استحکام کے لئے پر عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • پاکستان کی روس ساتھ مشترکہ فوجی مشق دروزبہ اور عمان سے وشاق الجبل کا آغاز
    • ایران کی امریکا کو 7 دن میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مشروط پیشکش
    • پاکستان اور کویت کے دیرینہ تعلقات انتئہائی اہمیت کے حامل شہباز شریف
    • گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
    • میکل آرٹیٹا کا آرسنل کے ساتھ نیا معاہدہ طے
    • NFCخیبرپختونخواکو انسداد دہشت گردی کیلئے ڈیڑھ ارب ملےعطا تارڑ
    • طاقت سے لوگوں کو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا:مسعود پزشکیان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب میں غنڈا گردی اور قبضہ مافیا نہیں چل سکتا مریم نواز

    By Khabrain Newsستمبر 23, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز  نے صوبے میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں غنڈا گردی اور قبضہ مافیا نہیں شل سکتا ہے اور صوبے میں مافیاز کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان مثر اور منظم اشتراک کار پر اظہار اطمینان کیا گیا۔اجلاس میں پیفٹاک میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب کے قیام کو اداروں کے درمیان بروقت معلومات کے تبادلے کے لیے اہم اقدام قرار دیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں کامیابیوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے فتن الہندوستان کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین اور آپریشن ضرب للہ الحق میں شہید کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ایپکس کمیٹی اجلاس میں شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، کور کمانڈر لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیا۔اجلاس کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت پنجاب کے سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ کچے کے علاقے میں سوشل انفرا اسٹرکچر کے قیام کے لیے 93 منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، کچے کے علاقے میں اسمارٹ پولیس اسٹیشنز اور پولیس چیک پوسٹس قائم کی جائیں گی، کچے کے علاقے میں 62 کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹیل برج تعمیر کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کچے کے عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے اخراج کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جوان بیٹوں کو محاذ پر بھیجنے والے والدین ہم سے بہتر اور اعلی ترین لوگ ہیں، پنجاب میں تمام ادارے باہمی اشتراک کار کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیفٹاک کے ذریعے بروقت معلومات کا تبادلہ ممکن ہو رہا ہے، پاک فوج اور تمام اداروں کا بھرپور تعاون حاصل ہے، امن و امان کے لیے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنا پڑتا ہے، اسٹریٹ کرائم میں کمی سے عوام میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں غنڈا گردی اور قبضہ مافیا نہیں چل سکتا، پنجاب بھر میں مافیاز کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی، کرپشن میں ملوث ہونے پر پولیس کے 718 ملازمین کو ملازمت سے نکالا گیا، کچے کے علاقے میں امن و امان کے لیے کام کرنے والے تمام اداروں کو سلام اور شاباش دیتی ہوں، کچے کے علاقے میں صحت، تعلیم اور امن و امان کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج دیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں پہلی مرتبہ بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد، عوام اور حکام کی شرکت او ر ایک ٹیم بن کر یکساں سمت میں کام کرنے سے کامیابی ملتی ہے، کچے کے علاقے میں مسلسل مانیٹرنگ اور ویجی لینس جاری ہے، مجموعی طور پر پنجاب میں امن و امان کی صورت حال حوصلہ افزا ہے، تاہم مختلف آپریشنز جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو امن و امان کے لیے ٹیکنالوجی سمیت تمام ضروری وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، عوام کی سہولت کے لیے پولیس اہلکاروں کو باڈی وارن ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے، سیف سٹی کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلا دیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سیکیورٹی کے معاملے میں کوئی گیپ نہیں آنا چاہیے، پیشی اقدامات ضروری ہیں، مختلف چیلنجز کے باوجود عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اور ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، خطے کی صورت حال کے پیش نظر عوام کو مہنگائی اور معاشی مشکلات سے بچانے پر بھی توجہ مرکوز ہے۔

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      بین الا قوامی موسمیاتی فنڈز طریقہ کار آسان مالی معاونت تک رسائی تیز کریں وزیرخزانہ

      جماعت اسلامی وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی تک اسلام آباد لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان 

      پشاور اسلام آباد موٹر وے کل سے بند

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.