راولپنڈی(سٹی رپورٹر)پیرودھائی پولیس کی کارروائی، فیصل آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی کو پیرودھائی پولیس نے بازیاب کر لیا، اغوا کار بھی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی کو پیرودھائی پولیس نے بازیاب کر
لیا،پیرودہائی پولیس نے اغوا کار کو بھی گرفتار کر لیا، پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغویہ اور ملزم کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ خواتین، بچوں کے اغوا میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
