ٹیکسلا(نمائندہ خصوصی )عمیرجمیل زرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات انتہائی خوشگوار اور صمیمی ماحول میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران علاقے کی مجموعی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف اہم موضوعات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے معزز مہمانوں کی تجاویز اور آرا کو سراہا اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی تعمریری عزم کا اعادہ کیا۔ برگیڈیئر (ر) سید ضیغم عباس نقوی اور سردار حسن علی شاہ نے بھی وزیر داخلہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔
