راولپنڈی(سٹی رپورٹر)کہوٹہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا، اشتہاری نے معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ خنجر کے وار سے شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا تھا، اشتہاری رواں سال اگست سے پولیس کو مطلوب تھا، کہوٹہ پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، اشتہاری کے دو ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
