کراچی(این این آئی) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کسی ایک جماعت یا زبان بولنے والوں کا شہر نہیں، یہ تمام قومیتوں اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا شہر ہے، ایم کیو ایم کو سیاسی دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے،آج ایم کیو ایم کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں اور مصطفی کمال، خالد مقبول صدیقی یا فاروق ستار ایک نشست تو درکنار ایک یونین کونسل بھی نہیں جیت سکتے۔انہوں نے ایم کیو ایم کی حالیہ ریلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز نکالی گئی ریلی کو عوام نے مسترد کردیا، ایک وقت تھا جب ان کے اشارے پر شہر بند ہوجاتا تھا، لیکن آج ان کی چٹکی سے شہر تو کیا گھر بھی بند نہیں ہوتا۔سعید غنی نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم نے کوئی قومی یا صوبائی نشست نہیں جیتی، میں نام نہیں لوں گا لیکن جانتا ہوں کہ انہیں کس طرح نشستیں دلوائی گئیں۔ صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا کہ سندھ اسمبلی میں بھی ایم کیو ایم کے چار گروپ بنے ہوئے ہیں جو ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کراچی میں ریلی نکالے گی تو وہ ایم کیو ایم کی ریلی سے کئی گنا بڑی ہوگی۔سعید غنی نے کہا کہ ماضی میں ایم کیو ایم کی سیاست کے باعث مختلف زبانیں بولنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بریکنگ نیوز
- مسلح افواج ملکی استحکام کے لئے پر عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر
- پاکستان کی روس ساتھ مشترکہ فوجی مشق دروزبہ اور عمان سے وشاق الجبل کا آغاز
- ایران کی امریکا کو 7 دن میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مشروط پیشکش
- پاکستان اور کویت کے دیرینہ تعلقات انتئہائی اہمیت کے حامل شہباز شریف
- گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
- میکل آرٹیٹا کا آرسنل کے ساتھ نیا معاہدہ طے
- NFCخیبرپختونخواکو انسداد دہشت گردی کیلئے ڈیڑھ ارب ملےعطا تارڑ
- طاقت سے لوگوں کو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا:مسعود پزشکیان
- پنجاب میں غنڈا گردی اور قبضہ مافیا نہیں چل سکتا مریم نواز
- پٹرول 1.70 ڈیزل3.12 روپے فی لیٹر سستا
- دفاعی فضائی ری فیولنگ کی سعودی درخواست منظور کرلی: برطانوی وزیراعظم
- ظہران ممدانی کا ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ اختلافات کے باوجود دوستانہ ملاقاتوں کا انکشاف
- دنیا کی کوئی حکومت اے آئی کے اثرات کیلئے تیار نہیں: بل گیٹس
- عدالتی فیصلے کی توہین پر کارروائی ہو گی’ حکومت سے مذاکرات کا راستہ کھلا ہے:طلال چوہدری
- پاکستان ویمنز نے میچ میں بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کر لیا
- لاہورہائیکورٹ’ علیمہ خان اور ڈرائیور کی نظر بندی’ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا لائحہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ، پارٹی میں اختلاف
- ایم کیو ایم سیاسی دہشتگردی نہ کرے، کراچی کسی ایک جماعت یا زبان بولنے والوں کا شہر نہیں: سعید غنی
- پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا لائحہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ، پارٹی میں اختلاف
- جائیداد منتقل نہ ہونے پر بھی بیوی کا حقِ مہر ختم نہیں ہوگا، سپریم کورٹ اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے
- جنید اکبر کے بیان کے بعد گنجائش ختم ‘اب بالکل زیرو ٹالرنس ہوگی: طارق فضل چودھری
