تازہ تر ین

پاک بھارت تنازعات …. امریکہ نے اہم فیصلہ کر لیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) بھارت پاکستان اپنے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کا امریکہ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہے جنوبی ایشیاءکے خطے کو جنگ و جدل میں نہیں دھکیلا جا سکتا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کیربی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ نے بھارت پاکستان کے مابین اختلافات کو کم کرنے کے لئے ثالثی کی کوشش کی اور سندھ آبی طاس، انڈس واٹر ٹریٹی کے بارے میں دونوں ملکوں کے مابین جو غلط فہمیاں پیدا ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی اور تناﺅ کا ماحول قائم ہوا ہے کو دور کرنے کے لئے دونوں ملکوں کی سیاسی قیادت کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے جان کیربی نے کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیاءکے خطے کو ایک اور جنگ میں دھکیلنے کے مخالف ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن کے حامی ہیں اور برصغیر کی دو بڑی نیوکلیئر طاقتوں کے مابین بہتر تعلقات کے بھی خواہشمند ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ بھارت پاکستان کی سیاسی قیادت کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تشدد مسائل کا حل نہیں ہیں بلکہ بات چیت کے لئے ماحول کو سازگار بنائیں اور گفت و شنیدکے ذریعے اپنے مسائل حل کرنے کے لئے کوشش شروع کریں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے لوگوں کو کافی مصائب و مشکلات کا سامنا ہے جن کا ازالہ کرنا سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے اور جس کے لئے لازمی ہے کہ خطے میں امن ، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے بھارت پاکستان ایک دوسرے کے قریب آئیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain