Monthly Archives: January 2017
کمسن طیبہ پر تشدد کیس
سپریم کورٹ میں پانامہ کے حوالے سے اہم پیش رفت
وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوکی پارو پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
لیگی رہنما کہتے ہیں پانامہ کیس تحریک انصاف کا جمہوریت پر آخری شب خون ثابت ہوگا
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے روز کا کھیل ختم
سی پیک اور توانائی منصوبوں پر غور کیلئے وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

دھونی نے ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ کو خیر باد کر دیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک)انہوں نے یہ فیصلہ اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دینے کیلیے کیا، ویرات کوہلی کی زیرقیادت بھارتی ٹیسٹ سائیڈ مسلسل عمدہ کھیل پیش کر رہی ہے، ایسے میں بعض حلقے انھیں دیگر فارمیٹس میں بھی کپتان بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے، دھونی نے نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے از خود قیادت چھوڑ دی۔جنوری میں انگلینڈ سے ہوم سیریز کے دوران دھونی بطور وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیم کو دستیاب ہوں گے، اسکواڈ کا اعلان 6 جنوری کو کیا جائے گا۔ دریں اثنا بھارتی بورڈ نے بطور کپتان خدمات پر دھونی کو خراج تحسین ادا کیا ہے۔

اظہر علی کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرنے کا اعزاز
سڈنی(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہرعلی نے بطور اوپنر کینگروز کے خلاف باہمی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں روایتی حریف بھارتی بلے باز سنیل گواسکر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ بحیثیت اوپنر کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے ایشین بلے باز بن گئے، اظہر نے آسٹریلیا کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار نصف سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، اظہر نے کینگروز کے خلاف رواں سیریز میں اب تک 5 اننگز میں 382 رنز بنا رکھے ہیں اور ابھی وہ 58 رنز پر ناقابل شکست ہیں، گواسکر نے 1985ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی تین میچوں کی سیریز میں 352 رنز بنا رکھے تھے۔

سی پیک میں جنوبی افریقہ کی انٹری …. 63 ملکی اتحاد کی شمولیت کے اقدامات …. بڑی خبر
کراچی(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کے سرمایہ کاروں نے سی پیک منصوبے کے تحت گوادر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔حکومت پاکستان اورچین، افریقہ کے63 ملکوں کو بزنس پارٹنر بنانے اور سی پیک میں شمولیت کے اقدامات کرے، پاکستان ساﺅتھ افریقہ بزنس فورم پل کا کردار ادا کرے گی۔ان خیالات کااظہارپاکستان ساﺅتھ افریقہ بزنس فورم کے چیئرمین محمد رفیق داﺅد میمن نے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے بتایا کہ بزنس فورم ساﺅتھ افریقہ میں تاجروں کا متحرک ادارہ ہے جس میں پاکستان اور ساﺅتھ افریکہ کے تاجر شامل ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے سرمایہ کاروں کی خواہش ہے کہ حکومت پاکستان انہیں گوادر میں صنعتوں کے قیام کے لیے 100ایکڑ اراضی دے جہاں وہ جدید ٹیکنالوجی کی حامل صنعتیں لگاسکیں اور اس طرح جنوبی افریقہ بھی سی پیک منصوبے کا حصہ بن جائے ۔انہوںنے کہا کہ جنوبی افریقہ 63ممالک کا گیٹ وے ہے جہاں سے پاکستان کے برآمد کنندگان بھرپور استفادہ کرتے ہوئے پاکستانی برآمدات میں کئی گنا اضافہ کرسکتے ہیں ۔اس وقت افریقی ممالک میں چاول ،ٹیکسٹائل ،فوڈآئٹمز ،کنفیکشری، بسکٹ ،سرجیکل گڈز ،اسپورٹس گڈز سمیت ہر قسم کی مصنوعات کی کھپت کے وسیع امکانات ہیں ۔انہوںنے کہا کہ جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی تاجر اور صنعت کار پاکستان کے مثبت امیج کو ابھارنے میں نہ صرف اہم کردار ادا کررہے ہیں بلکہ وہاں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے پاکستانی مصنوعات کے لیے جارحانہ مارکیٹنگ بھی کررہے ہیں ۔اس طرح جنوبی افریقہ کے سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے اور باہمی تجارت کو بڑھانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں ۔فورم اس سلسلے میں جوہانسبرگ میں پاکستان کمیونٹی سینٹر اور ٹریڈ سینٹر قائم کرنے کی حکمت عملی پر گامزن ہے ۔حکومت پاکستان جوہانسبرگ میں ٹریڈ سینٹر کے قیام میں مالی معاونت کرے جہاں نہ صرف پاکستانی مصنوعات کا ڈسپلے ہوگا بلکہ بھارت اور چین کی اجارہ داری کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا ۔رفیق داﺅد نے بتایا کہ ٹیڈیپ کے سی ای او ایس ایم منیر نے ایک ملاقات میں یہ خواہش ظاہر کی ہے کہ اپریل 2017میں جوہانسبرگ میں پاکستان میں سنگل کنٹری نمائش منعقد کی جائے ۔اس سلسلے میں پاکستانی تاجروں پر مشتمل ایک وفد بھی ٹی ڈیپ کے تحت جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گا ۔جبکہ فورم کے تحت جنوبی افریقہ کے سرمایہ کاروں کا 12رکنی وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا ۔انہوںنے بتایا کہ کراچی چیمبر کے صدر شمیم فرپو نے بھی تجارتی وفد جنوبی افریقہ بھجوانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بہت بہتر ہوئی ہے جس سے تجارتی بنیادوں پر فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے بتایا کہ 1993میں نیلسن مینڈیلا نے پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔اس کے بعد سے جنوبی افریقہ کی کسی بھی اہم شخصیت نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے ۔اگر وزارت تجارت تعاون کرے تو جنوبی افریقہ کے مرکزی وزرا سمیت تاجر و صنعتکاروں کو پاکستان لانے کے لیے تیار ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والے پاکستانی تاجروں نے شکایت کی ہے کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے انہیں 10سے 15دن مدت کے ویزے جاری کیے جاتے ہیں جس کے لیے پاکستانی وزارت خارجہ حکومتی سطح پر جنوبی افریقہ سے رابطہ کرے اور ویزوں کی مدت بڑھانے کے لیے بات کرے ۔