پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرنے کے لالے….پاکستانی باﺅلرز کی واٹ لگ گئی

لاہور/کراچی(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے مصباح الحق کی قیادت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ٹیم اور بورڈ دونوں میں منصوبہ بندی کا فقدان ہے،انڈہ دینے والی مرغی کو کاٹا نہیں کرتے، چار اوورز یا دس اوور کرنے ہوں تو باﺅلرز کی گرپ بھی ٹھیک ہوجاتی ہے اور سوئنگ بھی ہونے لگتی ہے ، عامر کی فٹنس ٹھیک نہیں تھی، دو ٹیسٹ ہارنے کے بعد باﺅلر کیلئے اٹھنا مشکل ہوتا ہے ،ہماری ٹیم میں کوئی ایسا باﺅلر نہیں جو پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر سکے۔۔ان خیالات کا اظہار راشد لطیف ، وسیم اگرم اور شعیب اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ ایک سونے کی کان ہے اور ہر کوئی اسی کوشش میں ہے کہ اس کو جتنا کھا سکتے ہو کھا لو، یہ ہماری قوم کا المیہ ہے، ڈسٹرکٹ سے لے کر چیئرمین کرکٹ بورڈ تک جس کا جہاں ہاتھ لگے گا وہ مارے گا، اسے ملک یا کرکٹ سے محبت نہیں ہے۔یہ پاکستانی ٹیم ہے جس کے فاسٹ باﺅلرز کو ہندوستانی ٹیم رشک سے دیکھتی تھی لیکن آج ہمارے فاسٹ باﺅلرز نیچے ہیں اور ہندوستان کے زیادہ اچھے ہیں، اس سے زیادہ شرمندگی کی بات کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔’انڈہ دینے والی مرغی کاٹا نہیں کرتے لیکن یہ آدھا کاٹ چکے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ آپریشن تھیٹر میں پڑا ہوا ہے، وقت آنے سے پہلے صحیح آپریشن کر دیں ورنہ اگر اس نے انڈہ دینا بند کردیا تو مشکل ہو جائے گی۔انہوں نے کرپشن کو پاکستان کرکٹ کے زول کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں کرپشن ہو گی وہاں کھیل تنزلی کا شکار ہو گا اور میں وثوق سے کہتا ہوں کہ پاکستان میں کھیل کا اتنا جوش و جذبہ ہے کہ ایک ماہ میں تین ٹیمیں کھڑی ہو جائیں۔یہی کھلاڑی جب پاکستان کھیلتے ہیں تو پرفارم نہیں ہوتا لیکن جب پی ایس ایل، بگ بیش یا جہاں کہیں بھی کھیلیں تو پرفارم کرتے ہیں، یہاں کیوں نہیں کر رہے۔پروگرام میں شریک سابق اوپننگ بلے باز محمد وسیم نے بھی سابق کپتان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جب چار اوورز یا دس اوور کرنے ہوں تو باﺅلرز کی گرپ بھی ٹھیک ہوجاتی ہے اور سوئنگ بھی ہونے لگتی ہے لیکن ٹیسٹ میں ایسا نہیں ہے۔راشد لطیف نے بھی طویل دورے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انگلینڈ جانے سے قبل بوٹ کیمپ لگایا لیکن اس کے بعد سے ٹیم آج تک وطن واپس نہیں آئی اور طویل دوروں کے سبب پاکستانی کھلاڑی شدید تھکن کا شکار ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مصباح الحق کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے اسے حد سے زیادہ دفاع قرار دیا اور کہا کہ سات اوورز میں فیلڈ کھول دی گئی اور گیارہویں اوور میں یاسر کو بالنگ پر لانا حماقت تھی۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ اگر یاسر شاہ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا میں 11ویں اوور میں بالنگ کیلئے لایا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ بالرز، کپتان، کوچنگ یا سپورٹ اسٹاف میں خرابی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی، یاسر کو کم از کم 25 اوورز کے بعد بالنگ کیلئے لانا چاہیے تھا۔شعیب اختر نے بھی باﺅلنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عامر کی فٹنس ٹھیک نہیں تھی، دو ٹیسٹ ہارنے کے بعد بالر کیلئے اٹھنا مشکل ہوتا ہے لیکن ذاتی طور پر کھلاڑی اپنے معیار خود متعین کرتے ہیں۔ہماری ٹیم میں کوئی ایسا بالر نہیں جو پانچ کھلاڑی آٹ کر سکے۔

انعامی بانڈز رکھنے والے افراد کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 750 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پیر 16جنوری کو ہو گی۔جو رواں سال کی دوسری اور مجموعی طور پر69ویں قرعہ اندازی ہو گی۔ قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 5لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 9300روپے کے 1696 انعامات ہیں۔

سپریم کورٹ کا 12 سال سے گرفتار قتل کے ملزم کو رہا کرنیکا حکم

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے 12 سال سے گرفتار قتل کے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا ۔ کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیر عالم اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی ۔ملزم شہزاد پر محمد یعقوب کو قتل کرنے کا الزام تھا ۔تھانہ غلام آباد فیصل آباد میں محمد شہزاد کو گرفتار کیا ۔ ملزم کے وکیل محمد صدیق بلوچ نے اپنے دلائل میں کہا کہ شہزاد نالی پر بیٹھا پیشاب کر رہا تھا محمد یعقوب نے ان کو روکا جس پر تلخ کلامی پر خنجر کے وار کر کے قتل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے لیکن موقع پر موجود گواہ یہ ثابت نہیں کر سکے جبکہ ملزم کے جسم پر ضربوں کے نشان موجود ہیں ۔ قتل کے واقعہ کے ایک دن بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ عدالت نے چشم دید گواہوں کی موجودگی ثابت نہ ہونے پر ملزم شہزاد کو بری کر دیا ۔ واضح رہے کہ ملزم شہزاد کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا اور ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا اور اب سپریم کورٹ نے بری کر دیا ۔

عوام کیلئے خوشخبری …. بجلی اتنی سستی کہ آپ بھی یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد (آئی این پی ) نیپرا نے بجلی ایک ماہ کیلئے 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ کے الیکٹرک کی بجلی ایک ماہ کیلئے 60 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ منگل کو نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ نومبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 69 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے نومبر کے بلوں میں 7 روپے 30 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔ فیصلے سے 300 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، دوسری جانب اتھارٹی نے جبکہ کے الیکٹرک کیلئے بجلی 60 پیسے مہنگی کر دی ہے۔ شہر قائد کے بجلی صارفین کو جنوری کے بلوں میں 72 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

پاکستان کیخلاف ” پھر “ سرجیکل سٹرائیک کرینگے …. انڈین آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہپاکستان کے خلاف سرجیکل سڑائیک ایک ضروری پیغام تھا،مستقبل میں اسطرح کی کاروائیوں کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔منگل کو بھارتی ٹی وی ”این ڈی ٹی وی “ کو دیئے گئے انٹرویو میںآرمی چیف جنرل بپن روات نے کہاکہ پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک اسے ایک پیغام دینا تھا۔مستقبل میں اسطرح کی کاروائیوں کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔انکا کہنا تھاکہ سرجیکل سٹرائیک میں پیغام زیادہ تھا جو دینا ضروری تھا۔اگر سرحد پار دہشتگردی کے کیمپ ہیں اور وہاں سے ہماری طرف ایل او سی پر صورتحال کو خراب کیا جاتا ہے تو پھر ہم دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل بپن روات نے چند روز قبل کہا تھاکہ فوج کا کردار سرحدوں پر امن و سکون کو برقرار رکھنا ہے لیکن وہ طاقت کا مظاہرہ کرنے سے بھی نہیں ہچکچائے گی۔

غریب کہاں دفن ہونگے …. لاہور ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو عدالت طلب کر لیا

لاہور (خبریں رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے میٹرو بس منصوبے کےلئے میانی صاحب قبرستان کی حاصل کی گئی اراضی کی قیمت ادا نہ کرنے پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 6جنوری تک ملتوی کر دی جبکہ فاضل عدالت نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو زمین استعمال کرنے کی مد میں پچاس فیصد کرائے کے تناسب سے دو روز میں 2کروڑ 20لاکھ روپے جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ واپڈا اور لیسکو نے میانی صاحب قبرستان کی ایک کنال 3 مرلہ سے زائد اراضی کا 1986ءسے کرایہ ادا نہیں کیا۔جس پرفاضل عدالت نے پچاس فیصد کرائے کے تناسب سے 2 کروڑ 20لاکھ روپے دو روز کے اندر جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ جبکہ فاضل عدالت نے قبرستان کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹرانجم شکیل گیلانی کے تبادلے کے احکامات معطل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے جواب طلب کر لیا۔فاضل عدالت نے میٹرو بس منصوبے کے لئے میانی صاحب قبرستان کی حاصل کی گئی اراضی کی قیمت ادا نہ کرنے پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔فاضل عدالت نے واصف علی واصف کے دربار سے ملحقہ 98قبروں کی اراضی دربار کےلئے الاٹ کرنے پر ڈپٹی کمشنر سے جواب طلب کر لیا۔سماعت کے دوران فاضل عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیسے والے افراد کو قبرستان میں بھی جگہیں الاٹ کر دی گئیں ۔بتایا جائے کہ غریب افراددنیا سے رخصت ہوں گے تو انہیں کہاں دفن کیاجائے گا۔فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔

” نچ نی “ فیصل آباد کے تھانیدار کا دوشیزہ کو برہنہ ڈانس کا حکم

فیصل آباد (سپیشل رپورٹر) پولیس نے ہوا کی بیٹی کا جینا دو بھر کر دیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران آنکھیں بند کر کے بیٹھ گئے۔متاثرہ لڑکی اہل خانہ کے ہمراہ ضلع کونسل چوک میں پولیس اور اس کے ٹاﺅٹوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی۔ پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ بٹالہ کالونی کی رہائشی انعم زوجہ ایوب نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میں تھانہ بٹالہ کالونی میں درج مقدمہ نمبر 903/15،766/15کی مدعیہ ہوں۔ پولیس ملازم ساجد اویس، میاں شاہد وغیرہ مجھ سے دفعہ 164کے بیان تبدیل کروانے کی غرض سے مشتاق نامی پولیس ٹاﺅٹ کے ذریعے مہندی کیر سم میں گانے کےلئے تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود میں ایک شادی والے گھر میں لے گئے اور وہاں سے صدر جڑانوالہ پولیس کے ساتھ ساز باز ہو کر مجھے میری والدہ سمیت اغواءکر کے تھانہ صدر جڑانوالہ لے آئے اور ایس ایچ او سمیت پولیس مالزمین میرے کپڑے زبردستی اتار کر میرے جسم کے نازک حصوں پر سلگتے سگریٹ لگاتے رہے اور میرے جسم کے نازک حصوں کو بندوق کی نالیوں سے چھیڑتے رہے اور مجھے سے برہنہ ڈانس کرواتے رہے اور میری برہنہ ویڈیو چلاتے رہے میرے پھٹے ہوئے کپڑے مشتاق کے پاس ہیں۔ یہ سب کچھ اویس وغیرہ ملازمین نے عدالت میں بیان بدلوانے کے لئے گیا۔ میرے اوپر حملے بھی کروائے گئے۔ ایس ایس پی آپریشن کے احکامات کے باوجود بٹالہ کالونی پولیس نے تمام شہادتیں ویڈیو فلم، سی ڈی وغیرہ خوردبرد کر دیں۔ پولیس ملزمان کے ساتھ ساز باز ہو گئی ہے مجھے گھر سے نکلنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور میرے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

جاوید ہاشمی نے ٹی وی اینکر کیخلاف بڑے اقدام کا اعلان کر دیا

ملتان (وقائع نگار خصوصی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ایک ٹی وی اینکر نے میری کردار کشی کی شرمناک حرکت کی ہے جس کے خلاف میں قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ نمائندہ خبریں سے ٹیلی فون پر بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اینکر نے الیکشن کے موقع پر غیر ذمہ دارانہ ویڈیو بنائی اور ویاگرا کو متعارف کرانے پر الزام لگایا۔ جو غلط اور بے بنیاد ہے۔ ویاگرا تو پاکستان میں رجسٹرڈ بھی نہیں ہے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میری 50سالہ ازدواجی زندگی میں آج تک کسی نے مجھ پر دوسری شادی کا الزام نہیں لگایا اور میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا،

مہذب لوگو ں کے شہر میں نیو ائیر پر درجنوں خواتین سے سرعام شرمناک حرکات

بنگلور)نیٹ نیوز(نئے سال کی آمد کے موقع پر 31 دسمبر 2016 کی رات مہذب پڑھے لکھے لوگوں کا شہر کہلانے والے بھارتی شہر بنگلور میں جب سڑکوں پر ہزاروں افراد خوشیاں اور جشن منا رہے تھے، گاندھی روڈ اور بریگیڈ روڈ پر اوباش نوجوانوں نے درجنوں لڑکیوں سے دست درازی کی جس کی خبریں گزشتہ روز منظرعام پر آنے سے سارا بھارت ششدر ہوگیا۔ ریاست کرناٹک جس کا بنگلور دارالحکومت ہے، کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے اپنی حکومت کی ناکامی تسلیم کرنے کی بجائے یہ کہہ کر جلتی پر تیل ڈالا کہ لڑکیوں کے ساتھ جو ہوا، اس کی ذمہ داری ان کے مغربی لباس پر بھی ہے۔ مغرب کی نقل کرینگے تو اس طرح کی چیزیں ہو جاتی ہیں۔ ریاستی وزیر کے بیان پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ بی بی سی کے مطابق بنگلور کے اخبارات نے یکم جنوری کو روتی ہوئی خواتین کی تصاویر شائع کیں جو کہہ رہی تھیں کہ مردوں نے ان کے ساتھ دست درازی اور غیر اخلاقی طرزعمل کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو گرافر خاتون چیتالی وانسک نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ جب وہ چھیڑ چھاڑ کرنے والے مردوں سے لڑ رہی تھیں پولیس نے بھی مداخلت نہیں کی۔ خاتون لوالاکباما نے ٹوئیٹر پر لکھا بھارت کا کوئی بھی شہر عورتوں کے لئے محفوظ نہیں۔

پنجاب میں ایمرجنسی بٹن دبائیں ….پولیس حاضر….نیا ”لالی پاپ“

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت کا ایک اور انقلابی قدم خواتین کے تحفظ کیلئے موبائل فون کی خصوصی ایپ سروس کا آغاز کر دیا۔ خواتین کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے موبائل فون سے ویمن سیفٹی ایپ کا ابھی بٹن ہی دبائیں گی تو پولیس مدد کیلئے اس لوکیشن پر پہنچ جائے گی۔ سینئر ممبر اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ وزیراعلیٰ پنجاب سلمان صوفی کاکہنا ہے کہ خواتین کا تحفظ سب سے مقدم ہے، پنجاب حکومت نے ویمن سیفٹی ایپ سروس شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین اب اپنے موبائل فون پر ویمن سیفٹی ایپ ڈاﺅن لوڈ کریں گی، گھریلو تشدد کا سامنا ہو یا کسی دفتر یا مارکیٹ میں کوئی خطرہ خواتین ویمن سیفٹی ایپ کا بٹن دبائیں گی، پولیس فوری ان کی مدد کو پہنچ جائے گی۔ پنجاب کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن فوزیہ وقار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر صوبے میں خواتین کے تحفظ کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سلمان صوفی نے بتایا کہ جیسے ہی کوئی خاتون سیفٹی ایپ کا بٹن دبائے گی، سیف سٹی کنٹرول روم میں اس جگہ کی نشاندہی ہو جائے گی۔