عمران خان پر منشیات استعمال کرنے کا الزام ….تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان منشیات استعمال کرنے کے الزام بارے پوچھے گئے سوال کا جواب نہ دے سکے، منگل کومقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر (ایڈیکشن )نشہ کرنے کا بھی الزام ہے اس بارے آپ کا کیا موقف ہے، انہوں نے صحافی کے دیگر سوالات کا جواب تو دیا لیکن منشیات استعمال کرنے کے الزام بارے پوچھے گئے سوال کا جواب گول کرگئے، اس موقع پر عمران خان سے مخدوم جاوید ہاشمی کے بیان بارے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار جوڈیشل مارشل لا کا لفظ سنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر غیر سنجیدہ سوالات نہ کئے جائیں۔

شیخ رشید کی پیشن گوئی …. پاکستان کا فیصلہ کون کرے گا؟

لاہور (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کریگا ،جنوری ملکی سیاست کے لیے انتہائی اہم ہے ،کیس جیتیں یا ہاریں اعلی عدلیہ کا ہر فیصلہ قبول کرینگے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدلیہ میں نا قابل تردید ثبوت پیش کر چکے ہیں کہ مریم نوازٹرسٹی نہیں بلکہ بینیفیشل اونر ہیں ، اس حوالے سے چار جنوری کو سپریم کورٹ میں مزید ثبوت بھی پیش کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس نے ثابت کردیا ہے کہ یہ لوگ ملکی دولت چوری کرکے بیرون ملک منتقل کرتے رہے ہیں، پاناما کیس کا فیصلہ ملکی قسمت کا فیصلہ ہے اگر عدلیہ نے انصاف پر مبنی فیصلہ دیدیا تو طالع آزماں کے راستے بند ہو جائیں گے اور قوم بیرکوں کے بجائے عدلیہ کی جانب دیکھے گی ۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو دو ہزار اٹھارہ میں وزیر اعظم نہیں دیکھ رہا ان لوگوں کا کرپشن اور لوٹ مار کے حوالے سے پورا شجرہ نسب ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ جاوید ہاشمی کی باتوں کا نوٹس ہی نہ لیتے، دھرنے میں میرے سامنے ما رشل لا کی کوئی سازش نہیں ہوئی۔اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے بارے میں شیخ رشید نے کہاکہ پیپلز پارٹی عملی طور پر ثابت کرے کہ وہ واقعی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہے، اعلی عدلیہ پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ کریگی اسے قبول کرینگے تاہم سڑکوں پر آنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں

وزیراعظم کی گرفتاری …. اہم خبر سے ہلچل

کولکتہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا ہے کہ ملک میں ہنگامی حالات ہے سیاسی جماعتیں خوفزدہ ہیں لیکن بولتی نہیں۔ نریندر مودی کو بھارتی سیاست کی سمجھ نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے صوبے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے ایک بار پھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ گرفتاریوں سے ہمیں روک لیں گے تو یہ انکی بھول ہے۔ عوام مودی کو سبق سکھائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ولگوں کو نوٹوں کی بندی کے خلاف سڑکوں پر آنا چاہیئے۔ نریندر مودی کو بھارتی سیاست کی سمجھ نہیں ہے۔ ملک اس وقت ہنگامی حالات میں ہے۔ سیاسی جماعتیں خوفزدہ نہیں لیکن بولتی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو گرفتار ہونا چاہیئے۔

بھارتی مظالم کے خلاف اہم اقدام

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کشمیر انفارمشن اینڈ ریسرچ سنٹر( KIRC)اور کشمیر سنٹر راولپنڈی کے زیر اہتمام مورخہ 5 جنوری 2017 یوم حق خود ارادیت کے موقع پر کشمیر سنٹر چاندنی چوک راولپنڈی کے ہال میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی تصویر ی نمائش ہو گی اور اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل کو ای میل بھی کی جائےگی۔ تصویری نمائش صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ تمام احباب کو تصویری نمائش کی دورے کی دعوت دی جاتی ہے ۔

تحریک انصاف کیلئے سندھ سے بڑی خبر

بدین(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کیلئے سندھ سے بڑی خبر آگئی ہے اور سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے اپنی اہلیہ اور سابق اسپیکر قو می اسمبلی فہمیدہ سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے آمادگی ظاہر کردی ہے اور مزید دو سے تین دنوں میں معاملات واضح ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے حالیہ دور کراچی کے دوران نبیل گبول اور اور ممتاز بھٹو کی پارٹی میں شمولیت کی افواہیں تھیں لیکن حقیقت اس کے برعکس نکلی اور انتہائی مناسب امیدوار کا پی ٹی آئی میں شمولیت کے اعلانات روشن ہوگئے ، ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے عمران خان سے ملاقات کی اور دلچسپی کا اظہار کیا گیا جبکہ فرویقین نے آمادگی کا اظہار بھی کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے سینئر رہنماﺅں کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو معاملات کو آگے بڑھائے گی ، ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کی پارٹی کے کسی حلقے میں مخالفت نہیں اور تمام جماعت کیلئے قابل قبول ہیں ۔

حق مہر میں اداکارہ کا ایسا مطالبہ کہ آ پ بھی سبحان اﷲ کہہ اُٹھیں

لاہور(آن لائن)پاکستان کی معروف34 سالہ اداکارہ یاسرہ رضوی نے24 سالہ ڈرامہ پرروڈیوسر عبد ل ہادی سے گزشتہ ہفتے شادی کر کے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ،حق مہر میں اپنے شوہر سے صبح کی نماز پڑھنے کا مطالبہ کر دیا ،سوشل میڈیا پر یاسرہ رضوی کے اس اقدام پر انہیں سراہا، وہیں ایسے بھی بہت سے لوگ ہیں، جنہوں نے ان پر تنقید کی۔جب یاسرہ رضوی نے اپنے شوہر عبدل ہادی کے ساتھ فیس بک پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو ان پر نعمان قریشی نامی ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا ‘شرم نہیں آئی بچے سے شادی کرتے ہوئے،جس پر اداکارہ نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے ان تمام افراد کو کرارا جواب دے ڈالا جو ان کی عمر کے فرق اور حق مہر پر سوال اٹھا رہے ہیں۔یاسرہ رضوی کا اس ویڈیو میں کہنا تھا میں ایک ایسی انسان ہوں، جسے چند لوگ جانتے ہیں یا چند مجھ سے متاثر ہیں، تو اگر میں نے ایسی مثال قائم کرنا چاہی کہ میں نے کم خرچ میں شادی کی اور نمازِ فجر کو اپنا حق مہر رکھا تو مجھے اس بات پر حیرانی ہے کہ یہ نہ کسی کا بھی مسئلہ نہیں ہے تو کیا ہم لوگ صرف اور صرف تنقید کرنا جانتے ہیں؟واضح رہے کہ یاسرہ رضوی نے پاکستان کے کئی نامور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ‘داغ’، ‘من کے موتی’ اور ‘مجازی خدا’ وغیرہ شامل ہیں،انہوں نے کامیاب پاکستانی فلم ‘منٹو’ میں بھی کام کیا۔

ماورہ حسین بھی بھارتی زبان بولنے لگیں

لاہور(ویب ڈیسک)ٹاپ ماڈل و اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ مےں ویسا ہی کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں بھارت جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں ماورہ حسین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا منفرد انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں‘ میں لاتعدادکام کرچکی ہوں میں تو اتنا جانتی ہوں کہ فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے۔

ایسا کیا ہو ا کہ شاہ رخ اور سلما ن بے اختیار رو پڑے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان ایوارڈ تقریب میں فلم”کرن ارجن“ کے جذباتی مناظر دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔بھارت کے فلم سٹی ممبئی میں گزشتہ دنوں ”اسٹار اسکرین ایوارڈ “ کی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں نامی گرامی فلمی ستاروں نے شرکت کی جبکہ تقریب میں فلم نگری کے خانز شاہ رخ اور سلمان ایک ساتھ اسٹیج پر پرفارمنس کے لیے آئے اور اپنی دوستی کو لازوال قراردیتے ہوئے سب کے سامنے کئی عہدوپیماں کیے اور ایک دوسرے کو بھائی قرار دیا۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ اور سلمان خان کی موجودگی میں 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم”کرن ارجن“ کے کئی جذباتی مناظر دکھائے گئے جسے دیکھ کر دونوں خانز آبدیدہ ہوگئے جبکہ اس موقع پر کنگ خان سلو میاں کے آنسو صاف کرتے دکھائی دیئے۔جس پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔واضح رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان ماضی میں حریف رہے ہیں لیکن اب دونوں کی دوستی ایک بار پھر مضبوط رشتے میں بندھ چکی ہے۔

محمد عامر کا باﺅنسر….بلے باز زمین پر ڈھیر

سڈنی(ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عامر کے خطرناک باو¿نسر پر کینگروز بلے باز میٹ رنشا کو ان کے ہیلمٹ نے بچا لیا۔آسٹریلیا کے اننگز کے 61 ویں اور پیسر کا 10 واں اوور تھا کہ اوپنر91رنزپربیٹنگ کر رہے تھے کہ ایک اٹھتی ہوئی گیند سمجھنے میں ناکام رہے، پہلے انہوں نے راستے سے ہٹنے کی کوشش کی لیکن بعد میں خوفزدہ ہو کر نظریں ہٹا لیں، گیند شدت کے ساتھ میٹ رنشا کے ہیلمٹ کی گرل سے ٹکرائی ، وہ اپنا توازن بھی برقرار نہ رکھ سکے، ساتھی بیٹسمین اور پاکستانی فیلڈرز تشویش میں مبتلا نظر آئے اور ان کی خیریت دریافت کرتے رہے۔میزبان ٹیم کے ڈاکٹر پیٹر برکنر فوری طور پر میدان میں آئے اوران کا معائنہ کیا، اوپنر موزوں ہیلمٹ استعمال کرنے کی وجہ سے زخمی ہونے سے محفوظ رہے اور اپنی اننگز جاری رکھتے ہوئے کیریئر کی اولین سنچری مکمل کی۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران سرکے پچھلے حصے پر باو¿نسر لگنے سے شدید زخمی ہونے والے فلپ ہیوز نومبر 2014 میں کو انتقال کر گئے تھے۔

آسٹریلوی بلے باز بارے پاکستانی باولر کا حیران کن انکشاف

سڈنی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز بولر ز کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بولنگ لائن توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ہمارا پلان تباہ کر دیا جبکہ ہمارے بولرز نے بھی ٹیم کا مورال ڈاون کر دیا ہے مگر یہ ماننا پڑے گا کہ آسٹریلوی بلے باز اچھا کھیلے۔ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وانر تیز ترین سنچری بنانے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے وہاب ریاض نے مزید کہا کہ اظہر علی میرے رن اپ پر بہت محنت کر رہے ہیں اور نو بال کے مسئلے سے جلد چھٹکارا حاصل کر لوں گا۔ ایک سوال پرا ن کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وانر جارحانہ انداز میں کھیلتا ہے جس کے کھیل نے آج ہمیں مشکل میں ڈال دیا