سیشن جج کے گھر نشانہ بننے والی طیبہ— کیس نیا موڑ اختیار کر گیا

کمالیہ (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد میں تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ کا اصل نام ثناءہے جو 2سال قبل رشتے داروں کو ملنے فیصل آباد جانے پر اغوا ہوگئی تھی جس کا مقدمہ تو درج ہوا لیکن ملزمان آج تک کیفر کردار تک نہ پہنچے اور نہ ہی بچی کی برآمدگی ہوسکی۔ ٹی وی چینلز پر تصویریں دیکھیں تو والدہ سمیت اہلخانہ اور رشتے داروں نے پہچان لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں موضع کرم کاٹھیا کی رہائشی کوثر بی بی نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 2سال قبل 7سالہ ثناءاپنے والد محمد نواز کے ہمراہ فیصل آباد رشتے داروں کو ملنے کے لیے گئے تو ملزمان نے ثناءکو اغوا کرلیا اور جواز پیش کیا کہ وہ گھر سے فرار ہوگئی ہے جس کا ہائیکورٹ لاہور کے حکم پر والدہ کوثر بی بی کی مدعیت میں تھانہ صدر فیصل آباد میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا لیکن دوران تفتیش ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ کوثر بی بی نے بتایا گزشتہ روز جب اچانک طیبہ تشدد کیس اسلام آباد ٹی وی چینلز پر نشر ہوا تو کئی رشتے داروں نے فون پر بتایا کہ آپ کی بیٹی ثناءکی تصویریں ٹی وی چینلز پر آرہی ہیں خود دیکھنے پر یقین آیا۔ کوثر بی بی نے وزیراعظم، چیف جسٹس اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بیٹی کو فی الفور میرے حوالے کیا جائے۔

جنرل (ر)راحیل شریف کو بڑا عہدہ مل گیا

خبریں اور چینل ۵ نے ہمیشہ کی طر ح اپنی روایت کو برقرار رکھا اور عوام تک صحیح اور معلوماتی خبریں پہنچاتا رہا ،جنر ل (ر)راحیل شریف کی خبر کچھ عرصہ قبل بریک کر دی تھی جو کہ سچ ثابت ہوئی ،راحیل شریف کو 39ممالک کی اتحادی فوج کا دفاعی مشیر مقرر کر دیا گیا روزنامہ خبریں اور چینل ۵ نے چند روز قبل خبر بریک کی تھی جو کہ سچ ثابت ہو ئی راحیل شریف شاہی ممان کے طور پر اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی


raheel shareef by khabrain and channel 5 by channel5-pakistan

علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور(ویب ڈسک ) پاکستانی امپائر علیم ڈار سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے۔پاکستان کے انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، وہ سب سے زیادہ 332 انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز کیپ ٹاو¿ن میں جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کرتے ہوئے اپنے نام کیا، وہ اب تک 109 ٹیسٹ، 182 ون ڈے اور 41 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ اس سے قبل سب سے زیادہ میچز میں امپائرنگ کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن کے پاس تھا جنہوں نے 331 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔واضح رہے کہ علیم ڈار 2009 سے 2011 تک مسلسل تین سال آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں، 2016 میں انہیں آئی سی سی گولڈن بیلز ایوارڈ ملا جب کہ 2011 میں ان کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا جا چکا ہے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے حوالے سے قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں

کراچی (ویب ڈسک )آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے حوالے سے قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔ آئی جی سندھ نے چھٹیوں سے واپس آکر دوبارہ عہدہ سنبھال لیا۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں آئی جی سندھ نے شرکت کرکے اپنے خلاف تمام قیاس آرائیاں ختم کردیں۔ واضح رہے کہ سندھ کے انسپیکٹر جنرل انیس دسمبر کو اچانک رخصت پر چلے گئے تھے جسے کبھی جبری رخصت کہا گیا تو کبھی عہدے سے رخصتی بھی سمجھا گیا تھا۔

ووٹ حاصل کرنے کیلئے مذہب کا استعمال نہیں کیا جاسکتا،بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی سپریم کورٹ نے انتخابات میں مذہب کے کردار پر فیصلہ سنا تے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے مذہب کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے سات ججوں پر مشتمل ججوں کے بنچ نے کیس کی سماعت کرنے کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق سیاست میں مذہب کا کردار نہیں ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے سات میں سے تین ججوں نے اختلافی نوٹ لکھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بھارتی آئین کی سیکولر اقدار جاری رہنی چاہیں۔ یہ فیصلہ انتخابات میں مذہب کے کردار کے حوالے سے سنایا گیا ہے۔

”ریٹائرمنٹ “سال بدلتے ہی مصباح الحق کا ارادہ بھی بدل گیا

سڈنی (ویب ڈیسک)میلبورن ٹیسٹ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دینے والے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کرکٹ سے کنارہ کشی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کی بات غصے اور مایوسی میں کہہ دی تھی۔ سپورٹنگ سٹاف سے لےکر کھلاڑیوں تک ہر ایک لڑنے کیلئے تیار ہے تو میں بھی تیار ہوں، ریٹائرمنٹ کے بارے میں بالکل نہیں سوچ ر ہا میری نظریں سڈنی ٹیسٹ پر مرکوز ہیں ۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کی باتوں کی یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ بیان غصے اور مایوسی میں دے دیا تھا۔’وہ 2016 تھا اور اب 2017 ہے’۔انہوں نے میلبورن میں دیے گئے بیان پر کہا کہ وہ ٹیم کی شکست پر غصے میں وہ بیان دے گئے تھے اور وہ بات اب پرانی ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹ اسٹاف سے لے کر کھلاڑیوں تک ہر ایک لڑنے کیلئے تیار ہے تو میں بھی تیار ہوں۔ مجھے اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی۔ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان نے اپنے سابقہ بیان کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بالکل نہیں سوچ رہے اور ان کی نظریں سڈنی ٹیسٹ پر مرکوز ہیں کیونکہ وہ اس بارے میں نہیں سوچنا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو اس بات پر شک نہیں ہونا چاہیے کہ مجھے اس ٹیم کو چھوڑ کر جانا چاہیے اور اس بارے میں میں میرے دماغ میں کوئی ابہام نہیں۔2001 میں ڈیبیو کرنے والے مصباح الحق نے 2010 کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد پاکستانی ٹیم کی کمان سنبھالی اور مایوسیوں کے گرداب میں پھنسی ٹیم میں نیا جوش و ولولہ پیدا کر کے اس کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔پاکستان کو عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم بنانے والے کپتان نے اگلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز کو دیکھ کر ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی، روایتی طور پر سڈنی کیوکٹ آسٹریلیا کی دیگر وکٹوں سے مختلف ہوتی ہے لیکن ٹیم میں تبدیلیوں کا انحصار وکٹ دیکھ کر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سڈنی کی وکٹ عام طور پر اسپنرز کیلئے سازگار ہوتی ہے اور پاکستان ممکنہ طور پر ایک فاسٹ باو¿لر کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ محمد نواز کو مقع فراہم کر سکتا ہے۔

نیب کرپشن کرنے والوں کا سہولت کار….سپریم کورٹ نیب پر برس پڑی

اسلام آباد (ویب ڈسک )سپریم کورٹ نے نیب کے پلی بارگین کے قانون پر حکومتی موقف طلب کر لیا،سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید نے کہاہے کہ نیب کرپشن کرنے والوں کا سہولت کاربنا ہوا ہے، نیب کرپشن کرلو اور کرالو کا اشتہارکیوں شائع نہیں کرادیتا، ایک نائب قاصد کو ڈھائی سو روپے رشوت لینے پرجیل بھیج دیا جاتا ہے جبکہ ڈھائی کروڑ روپے رشوت لینے والے کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیب میں رقوم کی رضاکارانہ واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک نائب قاصد کو ڈھائی سو روپے رشوت لینے پرجیل بھیج دیا جاتا ہے جبکہ ڈھائی کروڑ روپے رشوت لینے والے کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ نیب پراسکیوٹر کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ رقم کی رضاکارانہ واپسی کا قانون نیب نے نہیں بنایا۔ نیب نے بڑے ملزم کو پکڑا تو میڈیا نے چالیس ارب کا ڈھول پیٹنا شروع کر دیا جبکہ چالیس ارب پورے صوبہ بلوچستان کا بجٹ نہیں ہے۔نیب کے وکیل نے کہا کہ نیب نے رقوم کی رضاکارانہ واپسی کا قانون نہیں بنایا جس پرسپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ نیب پلی بارگین کے قانون کا غلط استعمال کررہاہے جبکہ میڈیا سے شکوے عدالت سے باہر کئے جائیں۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیرقانون کی سربراہی میں کمیٹی وی آر کا جائزہ لے رہی ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے رقم کی رضاکارانہ واپسی کے قانون پر ایک ہفتہ میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت دوہفتوں تک ملتوی کردی۔

خشک سالی ،نزلہ ،کھانسی سے بیزار عوام کیلئے محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کی بارشوں کی پیش گوئی کر دی ۔جبکہ پنجاب اور کے پی کے وسطی علاقوں اور بلوچستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔بارشوں کا آغا ز چترال سے ہو گا ۔بارشوں کے دوران دھند کا سلسلہ بھی کم ہو جائے گا ۔

بھارت نے آبی جنگ کا آغاز کر دیا ….خطرناک کام شروع کر دیا

چناری (ویب ڈیسک)شدید خشک سالی کے ساتھ ساتھ بھارت نے دریاﺅں کا پانی روکنے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر سے آنے والے چھوٹے ندی نالوں کا بھی پانی روکنا شروع کر دیاآزاد کشمیر میں مقامی سطح پر بجلی پیدا کر نے والے آٹھ پاور ہاﺅس پر بجلی کی پیداوار میں کمی دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے ملحقہ اضلاع ہٹیاں بالا اور نیلم ویلی میںبجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی ماہ سے آزاد و مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ نہ ہو نے کی وجہ سے قدرتی طور پر مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاﺅں اور ندی نالوں میں پانی کی مقدار انتہائی کم ہو گئی تھی جس کے بعد بھارت نے سند ھ طاس معائدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے آزاد کشمیر آنے والے دریاﺅں اور ندی نالوں کا پانی روکنا شروع کر رکھا ہے جس وجہ سے دریا اور ندی نالوں میں پانی کی سطح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے متعدد ندی نالوں میں پانی کی کمی کے باعث محکمہ پی ڈی او آزاد کشمیر کے زیر کنٹرول مقامی سطح پر تقریبا44000کلوواٹ بجلی پیدا کر نے والے آٹھ پاور ہاﺅس جن  میں جاگراں30میگاواٹ،کھٹائی3.2میگاواٹ،شاریاں3.2میگا واٹ،لیپہ3.2میگاواٹ،شاردہ 3میگاواٹ،کنڈل شاہی 2میگاواٹ،کیل 50کلوواٹ اورچانگاں100کلوواٹ شامل ہیں میں بجلی کی پیدوار تقریبا 8000کلوواٹ ر ہ گئی ہے۔ آزاد کشمیر کے ضلع نیلم ویلی میں مقامی سطح پر سب سے زیادہ000 30کلوواٹ بجلی پیدا کر نے والے جاگراں پاور ہاﺅس کی پیدوار تیس ہزار کلوواٹ سے کم ہو کر صرف تین ہزار کلوواٹ رہ گئی ہے اس تین ہزار کلوواٹ بجلی میں سے بھی دو ہزار کلو واٹ بجلی مقامی سطح پر دی جا رہی ہے جبکہ ایک ہزار کلوواٹ بجلی کو مظفرآباد گرڈ کو دی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بارشوں اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے بارشوں اور برف باری سے وقتی طور پر بجلی کی پیداوار میں معمولی اضافہ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے محکمہ پی ڈی او کے ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں مسلسل پندرہ دن تک آزاد و مقبوضہ کشمیر میں باریک بارشوں سے پانی کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر اس دوران موٹی بارشیں ہوئی تو وہ زمین کے اوپر سے ہی گذر جائیں گی جس سے مستقبل میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ممکن نہیں اور یہ اضافہ رواں ماہ میں پہاڑوں پر شدید برف باری کی صورت میں پھر مارچ کے آخر اور اپریل کے پہلے ہفتے میں ممکن ہے جب پہاڑوں سے برف کے پگھلنے سے دریاﺅں اور ندی نالوں میں پانی میں اضافہ ہو گا

نیشنل ایکشن پلان بارے سندھ حکومت کا ایکشن

کراچی(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید ، صوبائی چیف سیکریٹری، سینیئر وزیر نثار کھوڑو اور مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کے علاوہ آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے بھی شرکت کی، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے اپنا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جب کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی 12 روز کی جبری رخصت کے بعد دوبارہ چارج سنبھالا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران وفاق کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے شرکا کو بتایا کہ 16 دہشت گردوں کو ملٹری کورٹ سزائے موت کی سزا دے چکی ہے جب کہ 19 مقدمات اب بھی زیر سماعت ہیں۔ سندھ کی لیگل کمیٹی نے مزید 9 کیسز ملٹری کورٹس کے لئے کلئیر کئے ہیں۔اجلاس کے بعد مولا بخش چانڈیو نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اجلاس کے دوران کراچی میں امن کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے، سندھ میں اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی لیکن ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے یہ تاثر ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ وفاق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہا، کالعدم تنظیموں سے متعلق وفاق کی کوئی واضح پالیسی نہیں۔