تازہ تر ین

علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور(ویب ڈسک ) پاکستانی امپائر علیم ڈار سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے۔پاکستان کے انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، وہ سب سے زیادہ 332 انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز کیپ ٹاو¿ن میں جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کرتے ہوئے اپنے نام کیا، وہ اب تک 109 ٹیسٹ، 182 ون ڈے اور 41 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ اس سے قبل سب سے زیادہ میچز میں امپائرنگ کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن کے پاس تھا جنہوں نے 331 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔واضح رہے کہ علیم ڈار 2009 سے 2011 تک مسلسل تین سال آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں، 2016 میں انہیں آئی سی سی گولڈن بیلز ایوارڈ ملا جب کہ 2011 میں ان کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا جا چکا ہے۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain