تازہ تر ین

پی پی ایل اور ایف ڈبلیو او کے درمیان معدنی وسائل کی تلاش کا معاہدہ

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ماتحت ادارے ڈیگن ایکسپلوریشن ورکس (ڈی ای ڈبلیو) کے ساتھ بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع EL-207بلاک میں معدنی وسائل کی تلاش اور پیداوار کے لیے اشتراکیت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

پی پی ایل کی کاروبار میں تنوع کی حکمت عملی کے تحت یہ قدم کان کنی کے شعبے کی کمپنی کے کاروبار کو بلوچستان میں تقویت دینے میں اہم کردار کا حامل ہوگا، اس معاہدے پر24 مئی کو اسلام آباد میں، پی پی ایل کے ایم ڈی و سی ای او عمران عباسی اور ایف ڈبلیواو کے ڈی جی میجر جنرل عبدالسمیع کی موجودگی میں پی پی ایل کی جانب سے جی ایم ای اورسی بی ڈی ارشد پالیکر اور ڈی ای ڈبلیو سے قیصر رفیق نے دستخط کیے۔ اس تقریب میں اہم شراکت داروں اورکمپنی کے عہدیداران نے شرکت کی۔

قبل ازیں، پی پی ایل نے EL-207منصوبے پر حکمتِ عملی میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایف ڈبلیو او کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے، اس بلاک میں پورفیری قسم(Porphyry-type) کے ذخائر بشمول تانبے اور سونے کی موجودگی کے قوی امکانات موجود ہیں۔

یہ معاہدہ ایک طویل مدتی شراکت داری پر مبنی ہے، جو معدنیات سے مالا مال چاغی کے معدنیاتی خطے(میٹالوجینک بیلٹ)میں حکمتِ عملی کے اعتبار سے کاروباری امکانات رکھتا ہے اور بلوچستان میں کان کنی کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain