شاہ رخ کی جھلک دیکھنے کیلئے فلم کی تشہیر کے دوران مداح ہلاک

نئی دہلی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ‘رئیس’ کی پروموشن مداح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔کنگ خان اپنی آنے والی فلم ‘رئیس’ کی پروموشن کچھ الگ طرح سے کرنے کے لئے ممبئی سے دہلی تک کا سفر ریل سے طے کرنے کے لیے نکلے۔سوشل میڈیا پر خبریں پھیلنے کے بعد ہر اسٹیشن پر شاہ رخ کے ہزاروں شائقین ان کی جھلک دیکھنے پہنچ رہے تھے۔لیکن خوشی کا یہ موقع غم میں بدل گیا ہے۔’رئیس’ کی ٹرین جب’ وڈودرا اسٹیشن ‘پہنچی تو ان کو دیکھنے کے لئے مداحوں کا سیلاب امڈ آیا اور اس بھیڑ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔

7مسلم ممالک کے شہریوں کا امریکہ میںداخلہ بند

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار بنانے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے ہیں۔ حکمنامہ کے تحت امریکہ میں غیرقانونی طریقے سے گھسنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن بھی کیا جائے گا۔ ان افراد کو پکڑ کر ملک بدر کیا جائیگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم میں ان کا ایک اہم انتخابی نعرہ مکسیکو کی سرحد پر 2000میل طویل دیوار تعمیر کرنا تھا جسے انہوں نے آج حکمنامہ جاری کرکے پورا کردیا ہے۔ ان 6مسلمان ملکوں کے شہریوں کا امریکہ میں داخلہ بند کردو ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف سب سے خطرناک فیصلہ کرلیا۔ صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرایا۔ جس کے ذریعے ان مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد جنہیں وہ نیشنل سکیورٹی کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں ان ملکوں میں شام، ایران، عراق، لیبیا، یمن، سوڈان اور صومالیہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں امریکا کی قومی سلامتی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے ایک ’بڑا دن‘ قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ زیادہ تر مہاجرین کے کئی ماہ تک امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر دیں گے۔ یہ پابندی صرف ان مذہبی اقلیتی باشندوں پر لاگو نہیں ہو گی، جو ظلم و ستم سے فرار ہو کر امریکا پہنچیں گے۔امریکی صدر کے کئی قریبی ساتھیوں نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایک دوسرے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے سات ملکوں کے شہریوں کو امریکا کے ویزے دینے پر بھی فوری پابندی عائد کر دی جائے گی۔ یہ ممالک شام، عراق، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن ہیں۔گزشتہ روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ آج کے دن قومی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے اور بہت سی دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ وہ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار بھی تعمیر کریں گے۔ اس طرح ٹرمپ ملکی سرحدی سکیورٹی میں مزید اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ وہ امریکا میں غیرقانونی طور پر مقیم مہاجرین کی تعداد بھی کم کرنا چاہتے ہیں۔نیوز ایجنسی روئٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کے روز ٹرمپ سرحدی سکیورٹی کو سخت کرنے کے احکامات جاری کریں گے اور پھر رواں ہفتے کے دوران ہی مہاجرین پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔صدر اوباما کے دور میں امریکی شہریت اور امیگریشن سروس کے چیف کونسل کے عہدے پر فائز رہنے والے ماہر قانون اسٹیفن لیگومسکی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ صدر کے پاس یہ اختیارات ہوتے ہیں کہ وہ عوامی مفاد کو بنیاد بنا کر مہاجرین کی تعداد کو محدود اور مخصوص ملکوں میں ویزوں کے جاری کیے جانے پر پابندی عائد کر سکتا ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے اس پروفیسر کا مزید کہنا تھا، ” قانونی نقطہئ نظر سے یہ سب کچھ صدر کے اخیتارات کا حصہ ہے اور اس کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کی جا سکتی۔“اپنی انتخابی مہم کے دوران ابتدائی طور پر ٹرمپ نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ تمام مسلمانوں کے امریکا میں داخل ہونے پر عارضی پابندی عائد کر دیں گے تاکہ کوئی جہادی ملک میں نہ آ سکے۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ملک میں شامی مہاجرین کو زیادہ بڑی تعداد میں پناہ دینےکا اعلان کیا تھا لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہو سکے گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن بشمول شام، عراق، ایران اور دیگر مسلم ممالک کے شہریوں کیلئے ویزے اور پناہ گزینوں پر عارضی پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ تک حکام ان کی جانچ پڑتال کے لیے ایک کڑا نظام وضع نہیں لیتے۔ تاہم یہ پابندی ناروا سلوک کی شکار مذہبی اقلیتوں کے لیے نہیں ہو گی۔خبر رساں ایجنسیوں نے نام ظاہر کیے بغیر حکام اور مبصرین کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ کے ایک اور حکم نامے میں شام، عراق، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں کے لیے ویزے پر پابندی ہو گی۔ “ٹرمپ اپنی صدارتی مہم کے دوران یہ کہتے آئے ہیں کہ اقتدار میں آکر وہ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار بنائیں گے۔ وہ یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ مسلم ممالک خصوصاً مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کے لیے امیگریشن پالیسی کو سخت کریں گے۔پہلے پہل ان کا موقف تھا کہ وہ مسلمان ممالک سے آنے والوں کا امریکہ میں داخلہ عارضی طور پر بند کر دیں گے لیکن بعد ازاں ٹرمپ یہ کہتے رہے کہ ایسے ممالک جہاں دہشت گرد گروپس موجود ہیں، وہاں سے آنے والوں کے لیے “جانچ پڑتال کا انتہائی سخت” نظام وضع کیا جائے گا۔ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کی رپورٹنگ پر 6امریکی صحافیوں پرفرد جرم عائد کردی گئی۔ صحافیوں کے خلاف فرد جرم واشنگٹن ڈی سی میں ہنگامہ آرائی قانون کے تحت عائدکی گئی۔بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر 10سال قید یا 25ہزار ڈالر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے،دوسری جانب صحافیوں نے اپنے اوپر عائد الزام مسترد کر دیے ہیں۔ امریکی گلوکارہ میڈونا کو ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت مہنگی پڑ گئی ہے ان کو اس ”بغاوت“کی سزا پابندی کی صورت میں دی گئی ہےامریکی ٹی وی کے مطابق گلوکارہ نے واشنگٹن میں خواتین مارچ کے حق میں بیان دیا تھا جو ٹرمپ انتظامیہ کو ناگوار گزرا ہے ،ان کو یہ متنازعہ تبصرہ کرنے پر ٹیکساس ریڈیو سٹیشن کے پروگرام میں پرفارم کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ میں 9 ججوں کی آئندہ ہفتے تقرری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سپریم کورٹ میں ججز کی 9 آسامیاں خالی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ججز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے نئے ججز کی نامزدگی آئندہ ہفتے کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سپریم کورٹ میں خالی آسامیوں پر تعیناتی کے معاملے پر سینیٹ میں ری پبلکن سے تعلق رکھنے والے ارکان نے سابق صدر بارک اوباما کے نامزد کردہ ججوں کی مخالفت کی تھی جس کے باعث یہ آسامیاں ابھی تک خالی پڑی ہیں۔

فلم ”کنگ آرتھرلیجنڈ آف دی سورڈ“کا ٹیزر جاری

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ایکشن سے بھرپور ہولی وڈ کی نئی ایڈونچر ڈرامہ فلم ’کنگ آرتھر لیجنڈ آف دی سورڈ‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکار گائے ریٹچی کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے جانباز جنگجو نوجوان پر مبنی ہے جو چٹان میں دھنسی ایک طلسماتی تلوار کو بزورِ بازو کھینچ نکالتا ہے اور پھر ایسے ایسے کارنامے انجام دیتا ہے کہ بادشاہ، اور رعایا سمیت تمام سلطنت حیران رہ جاتی ہے۔اسٹیو کلارک، جوبی ہیرولڈ اور ٹوری ٹنل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار ہولی وڈ اداکار و پروڈیوسر چارلی ہننام نبھا رہے ہیں۔جن کے علاوہ اینا بیل ویلیس، اینڈریئن گیلن، کیٹی مارگریٹ، جیوڈ لائ ، ٹام وو، ایلن پاﺅل اور مشہورِ زمانہ فٹ بالر اسٹار ڈیوڈ بیکھم بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں۔102ملین ڈالر لاگت سے تیارہونیوالی ایکشن، ایڈونچر اور ڈرامے کا مکس تڑکا لِئے یہ سنسنی خیز فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 24مارچ کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ۔

جنگ پر مبنی فلمیں دیکھنا اچھا نہیں لگتا

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن نے کہا کہ انہیں جنگ پر مبنی فلمیں دیکھنا اچھا نہیں لگتا۔امریکی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا ہے کہ اگرچہ انہوں نے جنگ پر مبنی فلم یلو برڈز میں کام کیا ہے لیکن اگر ان سے ذاتی رائے لی جائے تو انہیں جنگ پر مبنی فلمیں دیکھنا بالکل پسند نہیں ہے۔،وہ ایسی فلموں کو انجوائے نہیں کر پاتی، انہیں رومانوی،ایکشن اور سبق آموز فلمیں دیکھنا اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور ایک اداکار میں ہر طرح کا کردار نبھانے کی صلاحیت موجود ہونی چاہیئے اس لئے انہوں نے فلم میں کام کی حامی بھری،فلم کی دیگر کاسٹ میں جیک ہوسٹن،ایلڈن رین ریک اور ٹائی شیریڈن شامل ہیں،فلم کی ہدایات الیگزینڈر مور نے دی ہے،فلم کی سینما گھروں میں نمائش جاری ہے۔

…….صبا قمر کا اصل نام

صبا قمر کا اصل نام صباحت قمر ہے‘ ابتدائی تربیت نانی نے کی ماڈل و اداکارہ صبا قمر آجکل مقبولیت کے بام عروج پر ہے۔ اس کا تعلق گوجرانوالہ کی متمول فیملی سے ہے۔ 5 اپریل 1984ءکو پیدا ہوئی۔ ابھی کمسن تھی کہ والد ا انتقال ہوگیا اور نانی نے اس کی تربیت کی تب اس کی فیملی گوجرانوالہ سے کراچی شفٹ ہوگئی۔ صبا قمر کا اصل نام صباحت قمر تھا مگر جب شوبز کی دنیا میں آئی تو نام صبا قمر رکھ لیا۔ ورسٹائل اداکارہ ہونے کے بعد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں خاصی پذیرائی ہوئی۔ بھارتی ایکٹرسوں سے مشابہت ہونے کے بعد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں خاصی جگہ بنالی‘ دلوں کو چھو لینے والی اداکاری کے باعث بہت کم عرصہ میں اس نے اپنے بہت سے پرستار بنالئے ہیں۔ پچھلے دنوں ایک فلم میں بھی اس کا کردار پسند کیا گیا۔ مختلف نجی چینلز پر مقبول عام شوز بھی اس کے کریڈٹ میں ہیں۔ صبا قمر کے خاص ڈراموں میں تھکن‘ یہاں پیار نہیں‘ ٭ اور جو چلے تو جاں سے گزر گئے‘ قابل ذکر ہیں۔

سجل علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

لاہور(شوبز ڈیسک) ناموراداکارہ سجل علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ بتایا گیاہے کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں اور جلد ہی وطن واپس آکر اپنی نئی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ شروع کریں گی۔

میرا امارات کے تجارتی گروپ کی خیر سگالی کی سفیر مقرر

لاہور ( شوبز ڈیسک)اداکارہ میرا کو متحدہ عرب امارات کے تجارتی گروپ کے سربراہ سہیل محمد الزرعونی نے پاکستان کے لیے اپنی فلاحی تنظیم کا خیر سگالی سفیر مقرر کر دیا ہے۔ میرا نے گزشتہ روز الزرعونی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں جاری فلاحی کاموں کے لیے اپنی خدمات پیش کیں جس پر سہیل محمد نے انہیں تنظیم کا حصہ بنا لیا۔ میرا پاکستانی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور صحت ،تعلیم و رہائش سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کا خیال رکھیں گی۔میرا نے خیر سگالی سفیر بننے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سماجی کاموں کو پاکستان اور عرب امارات سمیت پوری دنیا میں پھیلانے کا عزم رکھتی ہیں اور اس کام کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں اور وہ مثبت کردار ادا کریں گی۔

جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ دکھانے پرعمران طاہر کی سرزنش

جوہانسبرگ ( نیو ز ا یجنسیا ں) جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ دکھانے پر جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کی سرزنش ہوگئی۔جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹوئنٹی 20 میں اسیلا گورنارتنے کو آو¿ٹ کرنے کے بعد خوشیاں مناتے ہوئے اپنی پلیئنگ شرٹ اوپر اٹھائیں، نیچے انھوں نے دوسری شرٹ پہن رکھی تھی جس پر مرحوم جنید جمشید کی تصویر تھی۔ ان کی اس حالت میں تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگی تھی۔ابتدا میں آئی سی سی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن اب آفیشلز نے عمران طاہر کی سیکشن جی ون سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر سرزنش کر دی ہے۔

سرینا نے ٹاپ فار میں جگہ بنا لی

میلبورن (اے پی پی) سٹار ہسپانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے کوارٹرفائنل میں حریف کینیڈین کھلاڑی میلوس راﺅنک کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے پانچویں مرتبہ ایونٹ کے سیمی فائنل میںپہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، نڈال نے 2009ءمیں آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔ سرینا ولیمز کی 23 ویں گرینڈ سلیم کی جانب پیش قدمی جاری ہے ۔کوارٹرفائنل میں امریکی کوئین نے برطانیہ کی جوہانا کونٹاکو6-2اور6-3سے زیرکیا۔بدھ کو آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹرفائنل میچ میں اسپینش سٹار نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کے میلوس راﺅنک کو زبردست مقابلے کے بعد 6-4، 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جہاں ان کا مقابلہ بلغارین حریف گریگور دمترو سے ہو گا ۔جنہوں نے کوارٹرفائنل میں بیلجیئم کے کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا ۔ کوارٹر فائنل میں امریکی ٹینس سٹار کا مقابلہ برطانیہ کی جوہانہ کونٹا سے ہوا ۔ سرینا ولیمز نے پہلا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا ۔ دوسرے سیٹ میں بھی نمبر دو سیڈ چھائی رہی ۔ سرینا ولیمز نے چھ تین سے کامیابی سمیٹ کر آٹھویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔، مینز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آج سوئس سٹار اور سترہ مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر کو ہم وطن کھلاڑی واورینکا کا چیلنج درپیش ہو گا، ویمنز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنلز میں سرینا ولیمز کا مقابلہ مرجینا جبکہ وینس ولیمز کا مقابلہ کوکو وانڈی ویگے سے ہو گا۔

نیب کی زیرو ٹالرنس پالیسی, کرپشن کا خاتمہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کا اعتراف پلڈاٹ اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کیا ہے،بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے،نیب ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے لاہور علاقائی بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ نیب کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو نیب لاہور علاقائی بیورو کی 2016ءکی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داری سونپی کی گئی تھی۔ ٹیم نے 24اور25 جنوری کو سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا تاکہ چیئرمین نیب کی طرف سے نئے شروع کئے گئے مقداری گریڈنگ سسٹم کی بنیاد پر راولپنڈی بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ واضح رہے کہ قمر زمان چوہدری نے چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد جہاں نیب میں بہت ساری اصلاحات متعارف کرائیں وہاں انہوں نے نیب کے تمام علاقائی دفاتر اور نیب ہیڈ کوارٹر کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا۔ چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم کو نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اس نظام کے تحت نیب کے تمام بیوروز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے رواں سال اب تک نیب کے کراچی ، سکھر اور راولپنڈی بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا چکا ہے چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم نے نیب لاہور بیورو کی سال 2016ءکی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انسپکشن سے متعلق چیئرمین نیب کو بریفنگ دی اور لاہور بیورو کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ کیا تاکہ مستقبل میں ان خامیوں پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے‘ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے‘ بدعنوانی سے نہ صرف ترقی کا عمل بلکہ قانون کی حکمرانی داﺅ پر لگ جاتی ہے‘ اس سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں بلکہ قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ نیب لاہور نے 2016ءکے دوران649 میں سے 541 شکایات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا ہے۔ 341 انکوائریوں میں سے 212 کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ 211 انوسٹی گیشن میں سے 119 انوسٹی گیشن مکمل کی گئیں۔ نیب لاہور نے 125 بدعنوان افراد کو گرفتار کیا اور بدعنوانی کے 103 ریفرنس عدالتوں میں دائر کئے جبکہ سزا کی شرح89 فیصد رہی۔ نیب لاہورنے2016ءکے دوران بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 2035.456 ملین روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے، قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کا اعتراف پلڈاٹ اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کیا ہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ 2015ءمیں پاکستان بدعنوانی پرسپشن انڈیکس میں 126ویں سے 117ویں نمبر پر آگیا ہے ۔ جو کہ ہماری کامیاب قومی انسداد بد عنوانی حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔