پاک فوج نے سب سے بڑی خوشخبری سنا دی….انٹرنیٹ صارفین کیلئے اہم خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے پاک، چین اقتصادی راہداری کیساتھ ساتھ 800 کلومیٹر فائبر آپٹک بچھانے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری اعلیٰ عسکری حکام کی جانب سے ان خدشات کے اظہار کے بعد دی گئی ہے جن میں کہا گیا کہ ان باﺅنڈ اور آٹ باﺅنڈ انٹرنیٹ ٹریفک اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے بھارت سے ہو کر جاتی ہے، اور یہ پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے۔

بھارت…. ماہرہ خان بارے افسوسناک خبر

ممبئی(ویب ڈیسک )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی بولی وڈ فلم ‘رئیس’ طویل عرصے سے خبروں میں تھی، اور اس فلم کا انتظار ماہرہ کے مداح طویل بھی کر رہے تھے۔’رئیس’ کو آج یعنی 25 جنوری کو آخر کار دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا، تاہم پاکستان میں اب تک نمائش کیلئے پیش نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ ماہرہ خان کی پہلی بولی وڈ فلم ہونے کے باعث ہر کسی کو ان سے ایک شاندار پرفارمنس کی توقع تھی، تاہم ھارتی ویب سائٹس ماہرہ خان کی ‘رئیس’ میں کی گئی پرفارمنس سے زیادہ متاثر نظر نہیں آئیں۔ایسا شاید ہی ہوا ہو جب شاہ رخ خان کے ہمراہ کسی اداکارہ نے پہلی فلم کی ہو، اور اسے پسند نہ کیا گیا ہو، اس کی مثال انوشکا شرما اور دپیکا پڈوکون ہیں، جن کا شمار آج بولی وڈ کی شاندار اداکاراوں میں کیا جاتا ہے۔تاہم ماہرہ خان کی پرفارمنس اور شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی کیمسٹری بھارتی تجزیہ کاروں کو خاصی پسند نہیں آئی۔’ماہرہ کو صرف گانوں اور چند جذباتی مناظر کی حد تک محدود کردیا گیا اور اس کے علاوہ کچھ خاص شامل نہیں کیا گیا، اگر انہیں شامل کرنے کا مقصد فلم میں ب±رے کردار کو بہتر کرنا تھا تو ناظرین کو ایسا کچھ نظر نہیں آیا’۔’ماہرہ خان بھی اس فلم میں کچھ خاص نظر نہیں آئیں، وہ اس سے بہتر کرسکتی تھیں، ان کی اداکاری دوسرے اداکاروں کے سامنے ڈوب گئی’۔’اس فلم میں ماہرہ خان کو ایک سہارے کی طرح استعمال کیا گیا، جو مزکری کردار کی بیوی بنی جو گھر میں اپنے بچے کی پرورش کرتی رہیں، یا جس پر غصہ اتارتے دکھایا گیا یا چند رومانوی مناظر میں پیش کیا گیا۔

عمر گل کا اظہر علی بارے اہم انکشافٍ

لاہور ( ویب ڈسیک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو¿لر عمر گل نے ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کی حمایت کرتے ہوئے انھیں خود کو بہترین کپتان ثابت کرنے کا موقع فراہم کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں عمرگل نے کہا کہ ‘یہ حقیقت ہے کہ اظہرعلی کی اپنی کارکردگی متاثر ہورہی ہے اور وہ بطور کپتان توقعات پر پورا نہیں اتر پائے ہیں’۔عمر گل نے اظہرعلی کو کپتانی سے ہٹانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ اب نوجوان ہیں اور میرا ماننا یہ ہے کہ انھیں کپتانی سے ہٹانے کے بجائے انھیں کپتان کے طور پر کامیاب ہونے دیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جس کو کپتان نامزد کرتا ہے تو اس کو اتنا وقت دینا چاہیے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیت اور کمزوریوں سے واقف ہوسکے اور ایک ایسی ٹیم ترتیب دے جو مستقبل میں ایک طویل عرصے تک پاکستان کی خدمت کرے گی’۔آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے عمرگل نے کہا کہ ‘یہ ممکن نہیں ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں ناکامی کی وجوہات کو اجاگر کیا جائے’۔’لیکن ہم کہہ سکتے ہیں کہ اہم وقت پر ناقص فیلڈنگ کے علاوہ تھکاوٹ بھی کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کا باعث بنی’۔باو¿لرز کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘اس کے باوجود صرف ہمارے باو¿لرز نے اچھا کھیلا اور جب ہمیں ضرورت تھی اس وقت یارکر کے ساتھ ساتھ اچھی باو¿لنگ کی۔

بیوی سے تنگ شوہر کا انوکھا انداز

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی شہر کنساس میں ‘بیوی سے تنگ’ آکر بینک لوٹنے والے 70 سالہ شخص پر بینک ڈکیتی کا الزام ثابت ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق لارنس جون رپل نے پیر 23 جنوری کو کنساس میں امریکا کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے سامنے گذشتہ برس ستمبر میں ایک بینک لوٹنے کا اقرار کیا۔گذشتہ برس ستمبر میں 756 مینیسوٹا ایو پر واقع بینک آف لیبر میں ڈکیٹی کا الزام عائد ہونے کے بعد لارنس جون رپل کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔23 جنوری کو سماعت کے دوران وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے اور انھوں نے استغاثہ کی رضامندی کے بغیر اپنے جرم کا اقرار کرلیا، جس کے بعد استغاثہ اور وکیل دفاع اس حوالے سے بحث کے لیے آزاد ہیں کہ ان کے لیے کیا سزا مناسب رہے گی۔رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ جمع ہونے کے بعد جج سزا کے دن کے تعین کے لیے تاریخ دیں گے۔دوسری جانب رپل اور ان کی اہلیہ نے سماعت کے بعد کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق لارنس جون رپل نے گذشتہ برس کنساس سٹی میں واقع ایک بینک لوٹا تھا۔دستاویزات کے مطابق بینک کی سرویلینس ویڈیو میں دیکھا گیا کی لارنس جون رپل نے ٹیلر کو ہاتھ سے لکھا ہوا ایک نوٹ تھمایا جس پر درج تھا، ‘میرے پاس پستول ہے، مجھے رقم دے دو’۔جس پر ٹیلر نے انھیں 2,924 ڈالرز کی رقم تھما دی، لیکن بینک سے فرار ہونے کے بجائے رپل وہیں بیٹھے رہے۔جب بینک کا سیکیورٹی گارڈ ان تک پہنچا تو رپل نے بتایا کہ ‘میں ہی وہ شخص ہوں، جس کی آپ کو تلاش ہے’، جس کے بعد گارڈز نے انھیں حراست میں لے کر رقم برآمد کرلی۔بعدازاں پولیس اور ایف بی آئی کی جانب سے تفتیش کے دوران لارنس جون رپل نے بتایا کہ ان کا اپنی بیوی سے ایک دن قبل جھگڑا ہوا تھا اور انھوں نے کہا کہ ‘وہ اس صورتحال میں مزید نہیں رہنا چاہتے’۔دستاویزات کے مطابق لارنس جون رپل نے اپنی بیگم کے سامنے مذکورہ نوٹ تحریر کیا اور انھیں بتایا کہ وہ گھرکے بجائے جیل میں رہنا زیادہ پسند کریں گے، جس کے بعد وہ بینک پہنچے اور ڈکیتی کر ڈالی۔

آفریدی کا کرکٹ کے بعد ایک اور بڑا کارنامہ جان کر آپ بھی فخر کریں گے

دبئی(ویب ڈیسک ) قومی ٹیم کے آل راو¿نڈر شاہد آفریدی نے دبئی کی جیلوں میں قید 30 پاکستانیوں کو رہا کروادیا۔ بوم بوم آفریدی گزشتہ 2 سالوں سے کرکٹ میں میدانوں میں تو شائقین کے دل نہ جیت سکے لیکن آف دی فیلڈ انہوں نے ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ شاہد آفریدی کرکٹ کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے فلاحی کاموں میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور ایسا ہی کچھ انہوں نے دبئی کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے لیے کیا، قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ”شاہد آفریدی فاو¿نڈیشن“ کے ذریعے 30 پاکستانیوں کی رہائی میں مدد کی جو دبئی میں مختلف کیسز میں زیر حراست تھے۔شاہد آفریدی نے اپنے فیس بک اکاو¿نٹ پر دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس قابل تعریف عمل سے یہ پاکستانی ملک واپس جاکر ایک نئی زندگی کی شروعات کرسکیں گے جب کہ دبئی پولیس کے تعاون کے بغیر یہ کبھی ممکن نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ”شاہد آفریدی فاو¿نڈیشن“ کے پلیٹ فارم سے اس کام کو انجام دینے پر بہت خوش ہوں۔

باکسر عامر خان کی اہلیہ ایک اور پنچ

 لندن (ویب ڈسیک ) چند روز قبل برطانیہ میں باکسر عامر خان کے بھائی کی دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن وہ اس میں شریک نہ ہوئے جسے میڈیا نے کافی نمایاں کرکے پیش کیا تاہم ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ انہیں دعوت ہی نہیں دی گئی تو پھر وہ تقریب میں بن بلائے کیسے شریک ہوتے۔باکسرعامر خان اور ان کی فیملی کے درمیان دوریاں کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ چند روز قبل عامر کے بھائی ہارون کا برطانیہ میں ولیمہ تھا لیکن اس وقت وہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ خوشیاں منانے کے بجائے امریکا میں اپنے اگلے مقابلے کے لیے پریکٹس کرتے رہے اور اس پر تقریب میں شرکت کے حوالے سے عامر کے گھر والوں کے منہ سے ایک مرتبہ پھر شکوہ نکل گیا۔ عامرخان کے بھائی ہارون نے بھی بھائی کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عامر خان نے چھوٹے بھائی کی زندگی کے اس اہم ترین پر مسرت موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ اپنا اہم مقابلہ قراردیا لیکن عامر کی اہلیہ ایک نیا رخ سامنے لے آئی ہیں کہ انہیں مدعو ہی نہیں کیا گیا۔ فریال کا کہنا تھا کہ عامر کی فیملی نے انہیں بھائی کی شادی میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی تھی تو وہ تقریب میں بن بلائے کیسے چلے جاتے۔واضح رہے کہ باکسرعامرخان کی ازدواجی زندگی میں اہلیہ اور والدین کو لے کر ایک بہت بڑا بھونچال آیا ہوا ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔۔

اللہ خیر کرے دونوں وزرائے صحت ایک ساتھ…. حیران کن انکشاف

لاہور(ویب ڈسیک ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران محکمہ صحت پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے طنزومزاح کے فقرے بولتے ہوئے کہا کہ آج اللہ خیر کرے دونوں صوبائی وزراءصحت خواجہ عمران نذر اور خواجہ سلمان رفیق ایوان میں ایک ساتھ بیٹھے ہیں آج خیر نہیں لگتی۔

جاوید ہاشمی کیخلاف مقدمہ…. مزید جانیے

لاہور(ویب ڈسیک ) مقامی شہری کامران نے پاکستان کے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے خلاف ایک درخواست لاہورہائیکورٹ میں دائر کردی ہے جس میں شہری حکمران نے جاوید ہاشمی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف الزامات عائد کرکے ملکی سلامتی کے اداروں کی ساکھ متاثر کی ہے۔