عمران کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں…. وزیراعظم کا انکشاف

ملتان(ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ترقی کا راستہ روکنے دھرنا دینے ، تخریب کاری اور عوام کو گمراہ کر نے کے لئے نہیں بلکہ ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے آئی ہے ، نیا پاکستان بنانے والے ملتان میں آکر نیا پاکستان دیکھیں ، میڈیا میں الزامات لگانے والوں کے الزامات کا کوئی سر پاﺅں نہیں ہے ،جلد ہی تنقید کرنیوالوں کھچے چٹھے عوام کے سامنے عیاں ہوجائینگے ، عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہوسکتا، ملک میں دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ، بھاشا ڈیم کے لئے 110ارب کی زمین خرید لی ہے ، اگلے سال تک لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی، سیاستدانوں کو تقریروں اور کھانے پینے کے علاوہ غریب عوام پر بھی توجہ دینی چاہیے ، ورنہ عوام ایسے لیڈروں کو مسترد کردیتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملتان میں میٹروبس کی افتتاحی تقریب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) ملتان میں سیاست کرنے ، دھرنا دینے ، ترقی کا راستہ روکنے ، قوم کا وقت ضائع کرنے ، تخریب کاری یا عوام کو گمراہ کرنے کے لئے نہیں آئے بلکہ میٹرو بس کا خوبصورت منصوبہ دینے آئی ہے ، ملتان کے عوام کی خدمت کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ، ملتان کے عوام اور شہبازشریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، انہوں نے کہاکہ آج ملتان کے ان ایم این ایز کو بھی دعوت دینی چاہیے تھی جو کہ یہاں سے 2013ءکے انتخابات میں منتخب ہوئے تھے کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے یہاں پر میٹرو بنا کر عوام کو سہولت پیش کی ہے ۔نوازشریف نے کہا کہ ملتان میٹرو بس کے کرائے کو لاہور اور راولپنڈی کی میٹرو بس کرائے سے زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن میں نے کہا کہ ملتان میٹرو بس کا کرایہ بھی لاہور اور راولپنڈی کے برابر ہوگا ۔نوازشریف نے کہا کہ حیرانگی ہے کہ ملتان کے عوام کس طرح سے ایک کنارے سے دوسرے کنارے اپنے گھروں کو جاتے تھے لیکن مسلم لیگ (ن) کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے اس لئے ہم غریب عوام کے بارے میں سوچتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان بنانے والوں کو چاہیے کہ وہ ملتان میں آکر نیا پاکستان دیکھیں جہاں پر میٹروبس سروس چلا کر ملتان کی شکل بدل دی گئی ہے ، میٹرو بس منصوبے سے ملتان کی خوبصورتی میں چار چاند لگ گئے ہیں ، بلوچستان میں بھی سڑکوں کے جال بچھائے جارہے ہیں ، گوادر بندر گاہ بھی بنائی جارہی ہے ،کاشغر سے لے کر گوادر تک ایکسپریس ویز کا جال پھیلایا جارہا ہے جو کہ ملک کو ایک دوسرے کیساتھ لنک کرے گا اور اس سے پورا پاکستان ترقی کی لپیٹ میں آجائے گا ، وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں کو سمجھ بوجھ نہیں وہ ترقی کا راستہ روکتے ہیںاور ٹی وی پر آکر ایسے الزامات لگاتے ہیں جن کا کوئی سر اور پاﺅں نہیں ہوتا لیکن اب پوری قوم دیکھے گی کہ آنے والے وقتوںمیں ان کے بھی کھچے چٹھے عوام کے سامنے آئیں گے کیونکہ دین میں ہے کہ اگر آپ کسی دوسرے پر غلط کام کا الزام لگاتے ہیں وہ غلط کام نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ 2012ءمیں لوڈ شیڈنگ کی ایسی حالت تھی کہ بارہ بارہ گھنٹے بجلی نہیں ہوتی تھی اور کئی علاقوںمیں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، عوام سوچ رہی تھی کہ اب لوڈ شیڈنگ چوبیس چوبیس گھنٹے ہو گی لیکن مسلم لیگ ن نے آتے ہی دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لے کر آئی جو کہ ایک بڑی ترقی ہے حالانکہ پاکستان کی پوری تاریخ میں پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی ۔نوازشریف نے کہاکہ شہبازشریف روزانہ ہیلی کاپٹر پر بجلی کے نئے بننے والے کارخانوں کا جائزہ لیتے ہیں اور انہوںنے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر کوئلے کا جہاز بھی آگیا ہے اس کا مطلب ہے کوئلہ آگیا ہے تو بجلی بھی جلد ملک میں آجائے گی ۔نوازشریف نے کہا کہ دیا میربھاشا ڈیم کیلئے110ارب روپے کی زمین خرید لی گئی ہے جس سے چار ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی ، اس کے علاوہ پانی ذخیرہ کرنے کے لئے بھی جگہ بنائی گئی ہے جس سے کاشتکار اور ملک کی زراعت ترقی کرے گی اور اس سے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی تاکہ غریب عوام پر بجلی کے ریٹ مناسب اثر انداز ہوسکیں ۔نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) صحت اور تعلیم پر بھی توجہ دے رہی ہے باقی شہروں کی طرح ملتان میں بھی صحت کی ایک ایسی سکیم لا رہے ہیں جس سے غریب عوام کو پیسے نہیں دینے پڑےں گے ، سیاستدانوں کو تقریروں اور کھانے کے علاوہ عوام پر بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ اب عوام میں سمجھ بوجھ آچکی ہے کہ وہ کام نہ کرنیوالوں کو منتخب نہیں کرتے ،عمران خان کے دماغی توازن کے سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہوسکتا ۔دریں اثناء ملتان میں میٹرو بس سروس کے افتتاح کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے نہوں نے کہا کہ ہم یہاں سیاست کرنے یا دھرنے کیلئے نہیں آئے نہ ہی ترقی کا راستہ روکنے نہیں آئے اور نہ ہی تخریب کاری کیلئے آئے ہیں بلکہ خوبصورت سا میٹرو کا تحفہ دینے کیلئے آئے ہیں،ملتان کی عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں،ملتان کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ میٹرو سروس کی آمدنی اخراجات سے کم ہے حکومت اخراجات برداشت کرے گی،میٹرو سروس سے ملتان کی عوام کی مشکلات کم ہوں گی،کہاں ہے نیا پاکستان ؟ کسی نے نیا پاکستان دیکھنا ہے وہ ملتان آکر دیکھ لے یہاں کا نقشہ تبدیل ہو رہا ہے ،یونیورسٹی آنے والے اساتذہ اور طلباءکو میٹرو بس کا بہت فائدہ ہو گا یہ منصوبہ ملتان جیسے قدیم شہر کو چار چاند لگائے گا قدیم اور جدید شہر مل جائیں گے ۔میاں شہباز شریف صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ڈیڑھ برس میں میٹرو بس کا یہ منصوبہ مکمل کیایہ کم سے کم مدت میں منصوبہ بنا ہے۔لاہور سے ملتان موٹر وے منصوبہ تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہی ہے ،ملتان سے لاہور چھ لین موٹر وے بنائی جا رہی ہے،ملتان سے سکھر تک بھی چھ لین موٹر وے تیزی سے بن رہی ہے جبکہ اگلے چند ماہ میں سکھر سے حیدر آباد اور پھر کراچی تک موٹر وے بنے گی پھر کراچی سے پشاور تک موٹر وے مکمل ہو جائے گی ،بلوچستان میں بھی سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں، آج بلوچستان باقی علاقوں کے برابر آرہا ہے،خنجراب سے گوادر تک پورا ملک مل جائے گا ،گلگت اور بلتستان،آزاد کشمیر میں بھی سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں،جن کو ترقی کی سوجھ بوجھ نہیں ہے وہ ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں،مخالفین کے معاملات سامنے آرہے ہیںوہ جلد بے نقاب ہوں گے،مخالفین خود عمل نہیں کرتے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں جو کہ نامناسب بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملتان میں نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کی جائے گی جو کہ پنجاب بھر میں شروع کی جائے گی غریب لوگ مفت علاج کروائیں گے حکومت اخراجات برداشت کرے گی،یہ سکیم بیس کروڑ عوام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ خدمت کرنے والے کروڑوں عوام کی دعائیں لیتے ہیں کمشنر ملتان مبارکباد کے مستحق ہےں۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز ،شریف ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ ،حنیف عباسی،مئیر ملتان نوید آرائیں،وفاقی و صوبائی وزرائ، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ابرار الحق نے مشہور گلوکاربوھیمیا کی زندگی بدل ڈالی

لاہور(ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نڑاد امریکی گلوکار بوھمیا نے سگریٹ اور شراب نوشی سے توبہ کر لی ہے۔ خبریں ہیں کہ معروف سنگر ابرار الحق نے بوھمیا کی زندگی میں آنے والی اس حیرت انگیز تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بوھمیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے بتایا کہ ابرار الحق کے ساتھ ملاقات کرکے انھیں کیسے اپنی زندگی میں بہتر تبدیلی لانے کا موقع ملا۔ اپنی فیس بک پوسٹ میں بوھمیا نے لکھا کہ ابرار الحق کے ساتھ خوشگوار ملاقات کے بعد انہوں نے شراب اور سگریٹ نوشی کو ترک کر دیا ہے۔ میں سر ابرار الحق کا بہت شکر گزار ہوں، اگر میں ایسا کر سکتا ہوں تو کوئی بھی کر سکتا ہے۔

ایک ہی روز میں دو نصف سنچریاں بنا ڈالیں…. منفرد و عالمی ریکارڈ کس کے نام پر ؟ دنیا کے پہلے کھلاڑی

دبئی(ویب ڈیسک )ا فغانستان کے اوپننگ بلے باز محمد شہزاد نے ایک ہی دن میں دو انٹرنیشنل نصف سنچریاں بنانے کا منفرد عالمی ریکارڈ بنا دیا۔متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا رہے ڈیزرٹ ٹی ٹوئنٹی میں ایونٹ کے سیمی فائنل میں عمان کے خلاف شہزاد نے 60 گیندوں 80 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ آئر لینڈ کیخلاف صرف 40 گیندوں پر ففٹی بنا کر اپنی ٹیم کو 8ویں اوور میں ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا اور اس کے ساتھ ہی وہ ایک ہی دن دو انٹرنیشنل میچ میں نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

گینگ ریپ اور اس کی براہ راست ویڈیوز …. سنسنی خیز خبر

اسٹاک ہوم (ویب ڈیسک)سویڈن میں پولیس نے خاتون سے مبینہ ریپ اور اس واقعے کو فیس بک پر براہ راست نشر کرنے کےشبے میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقسویڈن کے شہر اوپسالا کی پولیس کو ایک خاتون نے گینگ ریپ کی ویڈیو فیس بک پر دیکھنے پر آگاہ کیا۔فیس بک پر ریپ کی ویڈیو ایک گروپ میں نشر کی کی گئی تھی اور اس کو دیکھنے والی ایک خاتون کے مطابق ویڈیو کے اختتام پر ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ’ تمہارا ریپ کیا گیا ہے’، اور اس کے بعد یہ شخص قہقہ لگاتا ہے۔پولیس نے بعد میں تصدیق کی ہے کہ اس ویڈیو کو متعدد افراد نے دیکھا ہے جبکہ فیس بک کے مطابق جس گروپ میں ویڈیو کو نشر کیا گیا اس کے ہزاروں ارکان ہیں۔پولیس کے مطابق ایک مقامی فلیٹ سے 19 سے 25 برس کی عمر کے تین مردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ فلیٹ پر ایک عورت بھی موجود تھی۔اس ویڈیو کے بارے میں پولیس کو مطلع کرنے والی خاتون نے مقامی اخبار کو بتایا کہ اس نے ویڈیو میں دیکھا کہ ملزمان میں ایک پاس پستول بھی تھا۔انھوں نے کہا ہے کہ اس ویڈیو کو 60 کے قریب افراد دیکھ رہے تھے۔انھوں نے بتایا کہ اس ویڈیو کے نیچے ایک شخص نے لکھا’ ہا ہا، ایک کے مقابلے میں تین۔ویڈیو کو آن لائن دیکھنے والے ایک اور شخص نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس نے ایک دوسری ویڈیو میں اس خاتون کو دوبارہ دیکھا جس میں وہ ریپ ہونے سے انکار کر رہی ہے جبکہ اس بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ اس خاتون نے اپنی رضامندی سے ایسا کیا ہو۔سویڈن کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو اس وقت ملزمان بھی ایک اور ویڈیو بنا رہے تھے۔

ارکان قومی ا سمبلی کو فی کس 20 کروڑ کی ادائیگی….مگر کیوں …. د یکھئے

اسلام آباد / لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی اور پنجاب کی حکومت نے اراکین اسمبلی کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے، بیس کروڑ روپے فی رکن اسمبلی کو جاری کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ الیکشن کی تیاری ہے یا کچھ اورمعاملہ؟ مالِ مفت دل، بے رحم کے مصداق وفاق اور پنجاب کی صوبائی حکومت نے ہر رکن قومی اسمبلی کو ترقیاتی کاموں کے فنڈ کی مد میں بیس کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے جو ہر ممبر اپنے حلقہ انتخاب میں علاقے کی تعمیر و ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے استعمال کرے گا۔ اس حوالے سے ہر رکن قومی اسمبلی کو 10کروڑ وفاقی حکومت اور 10 کروڑ پنجاب حکومت نے دیئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز جاری کرنے کا مقصد اراکین قومی اسمبلی اپنے حلقہ میں تر قیاتی کام کراسکیں گے۔

امتیا ز شیخ کی پی پی سے 65 کروڑ میں ڈیل، ڈاکٹر تنویر زمانی نے راز فاش کردیا

راولپنڈی(انٹرویو بشارت فاضل عباسی ، عکاسی الفت شاہ) زرداری اور بلاول نے اقتدار کی رسہ کشی میں پیپلز پارٹی کو تباہ کر دیا ہے، اب یہ مفاد پرستوں کے ٹولے کے علاوہ کچھ نہیں، عمران خان ایک اچھا سپورٹس مین ضرور ہے لیکن سیاستدان ہر گز نہیں کامیابی کا کوئی امکان نہیں ، ن لیگ نے ملک میں اتنا کام کروا دیا ہے کہ اگلے انتخابات میں بھی کامیاب ہوتی نظر آر ہی ہے۔ پانامہ لیکس صرف وقت کا ضیاع ہے ۔ زرداری صاحب میرے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی بجائے ملک سے ہی بھاگ گئے ہیں۔ بہت جلد پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءمیری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ کرپشن کے دروازے بینظیر بھٹو شہید کے دور میں کھلے تھے۔ بلاول بھٹو کو عوام کو بتانا ہو گاکہ بی بی کا نام پانامہ لیکس میں کیوں آیا۔ زرداری سیاستدان نہیں بلکہ مفاہمتی سیاستدان ہیں۔ حسین حقانی نے نصرت بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور میری کردار کشی کی کیوںکہ ان کا خیال تھا کہ زرداری مجھے امریکہ کا سفیر بنانا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی کشتی ڈوب رہی ہے۔ کئی ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے۔ اعتزاز ، قمر الزمان کائرہ بلاول بھٹو کو کپتان بنانا چاہتے ہیںجبکہ پارٹی کا مفاد پرست ٹولہ زرداری کو آگے لانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز موومنٹ کی سربراہ ڈاکٹر تنویر زمانی نے خبریں کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ زرداری نے NA 213 سے جب الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ کیا میں نے ان کے مقابلے میں الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا جس کے بعد زرداری نے الیکشن میں حصہ لینے کی بجائے راہ فرار اختیار کر لی اور ملک سے ہی باہر چلے گئے۔زرداری اقتدار اپنے بیٹے کے حوالے کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ پارٹی اور حکومتی اقتدار پر قابض رہیں۔ باپ اور بیٹا اقتدار کی رسہ کشی میں پارٹی کو تباہ کر چکے ہیں۔ اس لئے میں نے اپنی پارٹی بنائی ہے بہت جلد پیپلز پارٹی کے سینئر اور بااعتماد رہنماءمیرے ساتھ ہوں گے۔ ملک میں نیا چہرہ، نیا لیڈر اور شفاف پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ اب ایک پارٹی کی حکومت بننے کا وقت گزر چکا آئندہ اتحادی حکومت بنے گی۔ پرویز مشرف ، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سمیت دیگر رہنماﺅں سے ملاقاتیںہوئی ہیں انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ تمہارے اور عمران خان کے خیالات تقریبا ایک جیسے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ تم پختہ ذہن ہو۔ تنویر زمانی کا عمران خان کے بارے میں کہنا تھا کہ عمران خان کو مغرب میں ایک اچھے سپورٹس مین کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے وہ سیاستدان نہیں ہے اور نہ ہی اس کو بولنا آتا ہے ۔ ان کے چاہنے والے ضرور ہیں جنہیں سیاسی پلیٹ فارم پر لانے میں ناکام ہوئے ہیں ان کا سیاسی مستقبل زیادہ روشن نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں تنویر زمانی نے بتایا کہ پانامہ لیکس صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ نظام تو چلتا رہے گا۔ نواز شریف نے ملک میں اتنے کام کروا دیئے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں بھی (ن) لیگ کی کامیابی یقینی نظر آرہی ہے آزاد کشمیر میں بھی ن لیگ کی حکومت ہے خیبر پختونخواہ میں بھی اکثریت حاصل کرے گی جبکہ سندھ میں بھی (ن) لیگ سیٹیں لے گی۔ پیپلز پارٹی میں امتیاز شیخ 65 کروڑ دے کر شامل ہوئے اس وعدے پر کہ اگلے الیکشن کے بعد ان کو وزیر داخلہ سندھ بنایا جائے گا۔ مصطفی کمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ ان کا ماضی کیا تھا۔ اتنی دیر سے پارٹی بنانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے بینظیر ، عمران خان کو جگہ دی کہ یہ لوگ ملک کیلئے کچھ کریںمگر انہوں نے مایوس کیا ورنہ میں بہت پہلے سیاست میں اپنی جگہ بناچکی ہوتی میں پارٹی کی تنظیم سازی کر رہی ہوں جدہ ، دبئی، اسلام آباد اور واشنگٹن ڈی سی میں پارٹی دفتر ہیں جبکہ پاکستان کے ہر ضلع میں دفتر بنا رہی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں غریب کی نمائندگی غریب ،مزدور کی نمائندگی مزدور ، معذور کی نمائندگی معذور، خواتین کی نمائندگی خاتون ہی کر سکتی ہے۔ امیر آدمی غریب کی نمائندگی نہیں کر سکتا ، صنعتکار مزدور کی نمائندگی نہیں کر سکتا، مرد عورت کے حقوق کے آواز کیوں اٹھائے گا، معذور کو اپنی آواز خود بننا ہو گا۔

وزیراعظم کی سرجری بارے اہم انکشاف….سب کچھ عیاںہوگیا….مزید جائنیے

اسلام آباد (ویب ڈسیک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ حکومتی لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں‘ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس نہیں دیا‘ لندن میں نواز شریف کی سرجری سے متعلق بھی جھوٹ بولا گیا‘ اپارٹمنٹس کہاں ہیں کس کی ملکیت ہیں سب عیاں ہوگیا‘ ہم عدلیہ آئین اور پاکستان کے حفاظت کریں گے۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ گمراہوں کا ٹولہ ج ھوٹ بول کر گیا ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف سچ کو چھپانے میں مہارت رکھتے ہیں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس نہیں دیا۔ کل کے جھوٹ پر حکومتی ارکان کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتلوں کو چھپا کر رکھا ہوا ہے۔ لندن میں نواز شریف کی سرجری سے متعلق بھی جھوٹ بولا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کیس کا اہم مرحلہ شروع ہونے والا ہے جماعت اسلامی کے وکیل نے دلائل مکمل کرلئے ہیں۔ مریم نواز کمپنیوں کی مالک ہیں۔ اپارٹمنٹس کہاں ہیں کس کی ملکیت ہیں سب عیاں ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر بات عدالت کے سامنے کھل کر آگئی ہے ہم عدلیہ آئین اور پاکستان کی حفاظت کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ حکومتی لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ ن لیگ والے اندر سے ہار چکے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے عدالتوں کو دھمکی دی ملک کا سربراہ جھوٹ بولتا ہے انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹس کی ملکیت سب کے سامنے آچکی ہے۔

وزیراعظم کا دبنگ بیان…. خو بصورت تحفہ عوام کیلے، ایکشن پلان واضح

کسی کو نیا پاکستان دیکھتا ہے تو یہاں ملتان کو آکر دیکھے یہ ہے نیا پاکستان، میٹرو بس منصوبوں کا جال دوسرے شہروں تک پھیلائیں گے،میٹرو کا کرایہ لاہور اور راولپنڈی سے زیادہ وصول کرنے کی تجویز مسترد کی، ملتان میٹرو بس کے کرائے کو دوسرے شہروں کے برابر رکھا گیا ، مخالفین کبھی دھرنے میں بیٹھ جاتے ہیں، کبھی ٹی وی پر الزامات لگائے ہیں، ان کے الزامات کی کوئی سمجھ نہیں آتی ، مخالفین ترقی کو روکنا چاہتے ہیں‘ الزامات لگانے والوں کے قول و فعل میں تضاد ہے، ناسمجھ لوگ پاکستان کی ترقی روک رہے ہیں، ان کے سارے کچے چٹھے قوم کے سامنے آئیں گے، ایک دن آئے گا سیاسی مخالفین کے راز بھی کھلیں گے،لوڈشیڈنگ کے علاوہ بجلی کی قیمت کم کریں گے،حکومت کا کام جلسے جلوس دھرنے نہیں،سیاست میں قوم کا وقت ضائع نہیں کریں گے، سیاستدان صرف نعروں اور کھانے پینے کے لئے نہیں ہوتے جو کام کرے گا عوام اسے ہی منتخب کریں گے،فیصل آباد‘ سرگودھا اور بہاولپور میں بھی میٹرو بس منصوبے بنیں گے

نواز شریف کی تقریر میں جاوید ہاشمی کا خصوصی ذکر ….اندرونی کہانی منظر عام پر ….

ملتان(ویب ڈئسک)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ترقی کا راستہ روکنے دھرنا دینے ، تخریب کاری اور عوام کو گمراہ کر نے کے لئے نہیں بلکہ ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے آئی ہے ، نیا پاکستان بنانے والے ملتان میں آکر نیا پاکستان دیکھیں ، میڈیا میں الزامات لگانے والوں کے الزامات کا کوئی سر پاﺅں نہیں ہے ،جلد ہی تنقید کرنیوالوں کھچے چٹھے عوام کے سامنے عیاں ہوجائینگے ، عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہوسکتا، ملک میں دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ، بھاشا ڈیم کے لئے 110ارب کی زمین خرید لی ہے ، اگلے سال تک لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی، سیاستدانوں کو تقریروں اور کھانے پینے کے علاوہ غریب عوام پر بھی توجہ دینی چاہیے ، ورنہ عوام ایسے لیڈروں کو مسترد کردیتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملتان میں میٹروبس کی افتتاحی تقریب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) ملتان میں سیاست کرنے ، دھرنا دینے ، ترقی کا راستہ روکنے ، قوم کا وقت ضائع کرنے ، تخریب کاری یا عوام کو گمراہ کرنے کے لئے نہیں آئے بلکہ میٹرو بس کا خوبصورت منصوبہ دینے آئی ہے ، ملتان کے عوام کی خدمت کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ، ملتان کے عوام اور شہبازشریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، انہوں نے کہاکہ آج ملتان کے ان ایم این ایز کو بھی دعوت دینی چاہیے تھی جو کہ یہاں سے 2013ءکے انتخابات میں منتخب ہوئے تھے کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے یہاں پر میٹرو بنا کر عوام کو سہولت پیش کی ہے ۔نوازشریف نے کہا کہ ملتان میٹرو بس کے کرائے کو لاہور اور راولپنڈی کی میٹرو بس کرائے سے زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن میں نے کہا کہ ملتان میٹرو بس کا کرایہ بھی لاہور اور راولپنڈی کے برابر ہوگا ۔نوازشریف نے کہا کہ حیرانگی ہے کہ ملتان کے عوام کس طرح سے ایک کنارے سے دوسرے کنارے اپنے گھروں کو جاتے تھے لیکن مسلم لیگ (ن) کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے اس لئے ہم غریب عوام کے بارے میں سوچتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان بنانے والوں کو چاہیے کہ وہ ملتان میں آکر نیا پاکستان دیکھیں جہاں پر میٹروبس سروس چلا کر ملتان کی شکل بدل دی گئی ہے ، میٹرو بس منصوبے سے ملتان کی خوبصورتی میں چار چاند لگ گئے ہیں ، بلوچستان میں بھی سڑکوں کے جال بچھائے جارہے ہیں ، گوادر بندر گاہ بھی بنائی جارہی ہے ،کاشغر سے لے کر گوادر تک ایکسپریس ویز کا جال پھیلایا جارہا ہے جو کہ ملک کو ایک دوسرے کیساتھ لنک کرے گا اور اس سے پورا پاکستان ترقی کی لپیٹ میں آجائے گا ، وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں کو سمجھ بوجھ نہیں وہ ترقی کا راستہ روکتے ہیںاور ٹی وی پر آکر ایسے الزامات لگاتے ہیں جن کا کوئی سر اور پاﺅں نہیں ہوتا لیکن اب پوری قوم دیکھے گی کہ آنے والے وقتوںمیں ان کے بھی کھچے چٹھے عوام کے سامنے آئیں گے کیونکہ دین میں ہے کہ اگر آپ کسی دوسرے پر غلط کام کا الزام لگاتے ہیں وہ غلط کام نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ 2012ءمیں لوڈ شیڈنگ کی ایسی حالت تھی کہ بارہ بارہ گھنٹے بجلی نہیں ہوتی تھی اور کئی علاقوںمیں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، عوام سوچ رہی تھی کہ اب لوڈ شیڈنگ چوبیس چوبیس گھنٹے ہو گی لیکن مسلم لیگ ن نے آتے ہی دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لے کر آئی جو کہ ایک بڑی ترقی ہے حالانکہ پاکستان کی پوری تاریخ میں پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی ۔نوازشریف نے کہاکہ شہبازشریف روزانہ ہیلی کاپٹر پر بجلی کے نئے بننے والے کارخانوں کا جائزہ لیتے ہیں اور انہوںنے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر کوئلے کا جہاز بھی آگیا ہے اس کا مطلب ہے کوئلہ آگیا ہے تو بجلی بھی جلد ملک میں آجائے گی ۔نوازشریف نے کہا کہ دیا میربھاشا ڈیم کیلئے110ارب روپے کی زمین خرید لی گئی ہے جس سے چار ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی ، اس کے علاوہ پانی ذخیرہ کرنے کے لئے بھی جگہ بنائی گئی ہے جس سے کاشتکار اور ملک کی زراعت ترقی کرے گی اور اس سے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی تاکہ غریب عوام پر بجلی کے ریٹ مناسب اثر انداز ہوسکیں ۔نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) صحت اور تعلیم پر بھی توجہ دے رہی ہے باقی شہروں کی طرح ملتان میں بھی صحت کی ایک ایسی سکیم لا رہے ہیں جس سے غریب عوام کو پیسے نہیں دینے پڑےں گے ، سیاستدانوں کو تقریروں اور کھانے کے علاوہ عوام پر بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ اب عوام میں سمجھ بوجھ آچکی ہے کہ وہ کام نہ کرنیوالوں کو منتخب نہیں کرتے ،عمران خان کے دماغی توازن کے سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہوسکتا ۔دریں اثناء ملتان میں میٹرو بس سروس کے افتتاح کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے نہوں نے کہا کہ ہم یہاں سیاست کرنے یا دھرنے کیلئے نہیں آئے نہ ہی ترقی کا راستہ روکنے نہیں آئے اور نہ ہی تخریب کاری کیلئے آئے ہیں بلکہ خوبصورت سا میٹرو کا تحفہ دینے کیلئے آئے ہیں،ملتان کی عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں،ملتان کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ میٹرو سروس کی آمدنی اخراجات سے کم ہے حکومت اخراجات برداشت کرے گی،میٹرو سروس سے ملتان کی عوام کی مشکلات کم ہوں گی،کہاں ہے نیا پاکستان ؟ کسی نے نیا پاکستان دیکھنا ہے وہ ملتان آکر دیکھ لے یہاں کا نقشہ تبدیل ہو رہا ہے ،یونیورسٹی آنے والے اساتذہ اور طلباءکو میٹرو بس کا بہت فائدہ ہو گا یہ منصوبہ ملتان جیسے قدیم شہر کو چار چاند لگائے گا قدیم اور جدید شہر مل جائیں گے ۔میاں شہباز شریف صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ڈیڑھ برس میں میٹرو بس کا یہ منصوبہ مکمل کیایہ کم سے کم مدت میں منصوبہ بنا ہے۔لاہور سے ملتان موٹر وے منصوبہ تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہی ہے ،ملتان سے لاہور چھ لین موٹر وے بنائی جا رہی ہے،ملتان سے سکھر تک بھی چھ لین موٹر وے تیزی سے بن رہی ہے جبکہ اگلے چند ماہ میں سکھر سے حیدر آباد اور پھر کراچی تک موٹر وے بنے گی پھر کراچی سے پشاور تک موٹر وے مکمل ہو جائے گی ،بلوچستان میں بھی سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں، آج بلوچستان باقی علاقوں کے برابر آرہا ہے،خنجراب سے گوادر تک پورا ملک مل جائے گا ،گلگت اور بلتستان،آزاد کشمیر میں بھی سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں،جن کو ترقی کی سوجھ بوجھ نہیں ہے وہ ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں،مخالفین کے معاملات سامنے آرہے ہیںوہ جلد بے نقاب ہوں گے،مخالفین خود عمل نہیں کرتے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں جو کہ نامناسب بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملتان میں نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کی جائے گی جو کہ پنجاب بھر میں شروع کی جائے گی غریب لوگ مفت علاج کروائیں گے حکومت اخراجات برداشت کرے گی،یہ سکیم بیس کروڑ عوام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ خدمت کرنے والے کروڑوں عوام کی دعائیں لیتے ہیں کمشنر ملتان مبارکباد کے مستحق ہےں۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز ،شریف ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ ،حنیف عباسی،مئیر ملتان نوید آرائیں،وفاقی و صوبائی وزرائ، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مودی سرکارکی ناکامیاں …. ذمہ دارپاکستان….اندرونی کہانی جا ئنیے

نئی دہلی (ویب ڈسیک)مودی سرکار اپنی حکومت کی ناکامیاں چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی،بھارتی سرکار نے ملک میں بڑھتے ٹرین حادثوں کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار اپنی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے لگی۔آئے دن ٹرین حادثوں میں شہریوں کی ہلاکت پر ذمہ داروں کا تعین کرنے کے بجائے روایتی ہتھکنڈا اپنایا اور اپنے شہریوں کو بے وقوف بناتے ہوئے ٹرین حادثوں کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی۔بھارتی میڈیا بھی مودی سرکار کے ساتھ ساتھ غلط رپورٹنگ سے شہریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا نے اب یہ ہرزہ سرائی کی ہے کہ پاکستان نے بھارت میں ٹرین حادثے کروا کر دہشت گردی کا نیا طریقہ اپنا لیا ہے۔گزشتہ دنوں بھارتی ریاست آندھرا پردیش ٹرین حادثے میں 40افراد ہلاک ہوئے جبکہ نومبر میں ہونے والے ایسے ہی حادثے میں 140 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔واضح رہے کہ بھارتی تحقیقاتی اداروں نے چند افراد کو گرفتار کرکے انکو پاکستانی ایجنڈ ظاہر کرتے ہوئے کانپور ٹرین حادثے کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا تھا۔