تازہ تر ین

مصباح میں پی ایس ایل کاجنون سرچڑھ کربولنے لگا

لاہور(چینل۵رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایساایونٹ ہے جس کا ہم ساراسال انتظارکرتے ہیں اوراس بارزیادہ جوش وخروش دکھائی دے رہاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی فیشن مال میں لیچنڈکے نام سے انضمام الحق کے برانڈلانچ کرنے کی تقریب سے کیا۔اس موقع پرچیف سلیکٹرانضمام الحق نے کہا کہ پچھلے سال پی ایس ایل کاایونٹ بہت اچھارہااس باربھی نیک تمنائیں اس کے ساتھ ہیں۔احمدشہزادنے کہا کہ لیگ کے انعقادکےلئے پرعزم ہیںاوراس کاپاکستان کوبھرپورفائدہ ہوگا،فاسٹ باﺅلرمحمدعرفان نے کہا کہ آنیوالے ایونٹ کے کامیاب انعقادکےلئے پرامید ہیں اورسب یکجاہوکرکھیلیں گے۔مشتاق احمدکاکہناتھاکہ پی ایس ایل ایسی لیگ ہے جس سے پاکستان کو نئے کھلاڑی ملے ہیں جس کاکریڈٹ پی سی بی کوجاتاہے۔سلمان بٹ نے کہا کہ لیگ یوتھ کےلئے آگے آنے کےلئے بہت اچھاپلیٹ فارم فراہم کرتاہے۔کامران اکمل کاکہنا تھاکہ لیگ کےلئے بھرپورتیاری کی ہے اوراس باربہترین پرفارمنس دکھاﺅں گا۔محمدحفیظ نے کہا کہ پی ایس ایل کے بہترین انعقادکےلئے نیک تمنائیں سب کیساتھ ہیں۔یقین ہے سب اچھے کھیل سے دکھاک بٹھائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain