واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف مختلف امریکی ریاستوں سمیت دنیا بھر میں مظاہروں میں شدت آ گئی۔ واشنگٹن میں سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ سپریم کورٹ کے باہر ہوا۔ مشتعل افراد کی ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی۔ خاموش نہیں بیٹھیں گے‘ ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری جانب ٹرمپ کے خلاف مہم کے دوران دستخط کرنے والوں کی تعداد 40لاکھ تک جا پہنچی۔ مسلمان اذانیں دینے لگے اور سرعام نمازیں پڑھ کر امن کا پیغام دے رہے ہیں۔ امریکیوں نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس طرح ٹرمپ مخالف مظاہرے ایک نیا رخ اختیار کر گئے۔ ہالی ووڈ لاس اینجلس میں ایک شخص نے شہریوں پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے ایک شخص ہلاک‘ 3زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو بھی گولی مار دی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
امریکہ‘ مظاہرے