لاہور(ویب ڈیسک ) اعجاز احمد کئی سالوں سے قومی کرکٹ اکیڈمی میں فیلڈنگ کوچ کی خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس دوران وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بھی کام کرتے رہے۔ چند ماہ قبل انہوں نے پاکستان اے ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے زمبابوے کا بھی دورہ کیا تھا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز احمد نے ایک ہفتہ قبل استعفی دیا تھا۔اعجاز احمد دبئی میں ماسٹر چیمپئنز لیگ کی اکیڈمی میں کام کریں گے۔ اعجاز احمد کا شمار قومی اکیڈمی کے سینئر کوچز میں ہوتا ہے۔