کراچی(ویب ڈیسک ) سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھرتے ہوئے بیٹسمین بابر اعظم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ یہ آگے بڑھنے کا وقت ہے لہذا مستقبل پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانا چاہئے۔واضح رہے کہ بابر اعظم صرف 22 سال کے ہیں جنہوں نے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں آتے ہی کامیابی کی منازل طے کرنا شروع کر دی ہیں۔