نئی دہلی(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ ایشلے جڈ نے بھری محفل میں اپنے ساتھ ہونی والی جنسی زیادتیوں کا اعتراف کر لیا۔بھارت کے دورے پر آئی ہالی ووڈ اداکارہ ایشلے جڈ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن سے اب تک 2بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔بھارت میں عورتوں اور بچیوں کیساتھ جنسی کارروائیوں کی مناسبت سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایشلے جڈ نے کہا کہ وہ اب تک 2 مرتبہ جنسی زیادتی کا شکار بن چکی ہیں۔ ”پہلی بار7برس کی عمر میں میرے ساتھ بدفعلی کی گئی اور پھر 17 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا “۔انہوں نے کہا کہ 1998ئ میں ایک بار پھر مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیاتاہم خواتین اور بچیوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے جرم پر سزائیں مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندوں کو عبرت کا نشان بنایا جا سکے۔