نگلور(نیوزایجنسیاں) بھارتی امپائر شمس الدین کو متنازع فیصلوں کے بعد تھرڈ امپائر بنا دیا گیاہے۔دوسرے ٹوئنٹی 20 میں متنازع فیصلوں کے بعد بھارتی امپائر شمس الدین کو آن فیلڈ امپائرنگ سے الگ کردیاگیا۔ تیسرے میچ میں انیل چوہدری اور نیتن مینن نے فرائض انجام دیے۔، شمس الدین تھرڈ امپائر بنے۔واضح رہے کہ ناگپور میں منعقدہ میچ میں جوئے روٹ اختتام پر متنازع ایل بی ڈبلیو فیصلے کی نذر ہوئے جس سے انگلینڈ جیتا ہوا میچ ہارگیا تھا،اس سے قبل ویرات کوہلی کو بھی ایل بی ڈبلیو نہیں دیا گیا تھا۔