واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے چند روز قبل ایٹمی میزائل کا جو تجربہ کیا تھا‘ صدر ٹرمپ نے اس کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے ترجمان سپائسر نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایران پر پابندیاں لگ سکتی ہیں اور فوجی کارروائی کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔ ترجمان کی اس پریس کانفرنس کو ایران کو کارروائی کی دھمکی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ روس پر پابندیاں بھی نرم نہیں کی جا رہی ہیں۔
ایران‘ کارروائی
