تازہ تر ین

سائنسدان کا ٹرمپ پر مقدمہ …. حیران کن انکشاف

جنیوا (ویب ڈیسک ) ایرانی سائنسدان سامیرا اصغری بوسٹن کے ہاورڈ میڈیکل سکول میں ملازمت کے حصول کے لیے جا رہی تھیں کہ امریکی انتظامیہ نے انھیں جہاز پر چڑھنے سے ہی روک دیا۔ خاتون سائنسدان نے بتایا کہ انہوں نے ایک امریکی ڈسٹرک کورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ درج کر وا دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیڈرل ججوں کی جانب سے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر ویزہ پابندی کے حکم نامے کو کالعدم قرار دینے کے باوجود انھیں روکنا امریکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی نڑاد سائنسدان سامیرا اصغری ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ ہفتے وہ جرمنی گئیں جہاں سے ان کا امریکی شہر بوسٹن جانے کا پروگرام تھا تاہم ائیرپورٹ انتظامیہ اور امریکی حکام نے انھیں طیارے پر چڑھنے سے منع کر دیا۔ سامیرا اصغری کی جانب سے اس مقدمے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی، کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن آفیشلز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain