تازہ تر ین

وہاب ریاض والد کی رسم قل میں نعت پڑھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

لاہور (ویب ڈیسک ) قومی کرکٹر وہاب ریاض کے والد کی رسم قل ادا کر دی گئی۔رسم قل میں وہاب ریاض نعت پڑھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کے والد شیخ سکندر کی رسم قل ان کی رہائش گاہ میں ادا ہوئی رسم قل میں عزیز و اقارب سمیت قومی کپتان مصباح الحق، سابق کپتان سلمان بٹ، شعیب ملک، اعزاز چیمہ، امپائر علیم ڈار، چودھری اختر رسول اور دیگر نے شرکت کی۔ وہاب ریاض نے اپنے والد کی رسم قل میں نعت رسول مقبولﷺ پیش کی۔ امجد فرید صابری کی نعت پڑھتے ہوئے وہاب ریاض کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔رسم قل میں مرحوم کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لئے قران خوانی ہوئی جبکہ وہاب ریاض کے والد کی رسم قل کے موقع پر چودھری اختر رسول نے بھی گلہائے عقیدت پیش کئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain