تازہ تر ین

آرمی چیف کی خصوصی سرچ آپریشن کی ہدایت …. اندرونی کہانی منظر عام پر

لاہور (ویب ڈیسک ) آرمی چیف نے کشتی حادثہ کیلئے خصوصی سرچ آپریشن کی ہدایت کر دی ہے۔ ٹیم روانہ ہو گئی۔ تفصیلا ت کے مطا بق ننکانہ صاحب کے قریب دریائے راوی میں الٹنے والی کشتی میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا۔ پاک فوج کے غوطہ خور بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے پہنچ گئے۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور سو سے زائد لاپتہ ہوئے پچاس کو بچا لیا گیا۔بدقسمت کشتی دریائے راوی میں سیدوالا سے اوکاڑہ ج ارہی تھی کہ کنٹینر کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گئی جس سے تین افراد جاں بحق اور سو سے زائد لاپتہ ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے بچاس افراد کو زندہ نکال لیا۔ گذشتہ روز اندھیرے کے باعث ،، لاپتہ افراد کی تلاش روک دی گئی تھی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم کے بعد پاک فوج کے غوطہ خور ریسکیو آپریشن کیلئے پہنچ گئے اور صبح ہوتے ہی لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی۔ دریا کنارے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی راہ تک رہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ کا ذمہ دار ٹھیکہ دار ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کرنے کے باعث پیش آیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain