تازہ تر ین

کر کٹ کی دنیا میں نئی پیش رفت ….دو بڑے ملکوں کی شمولیت کا امکان

دبئی (ویب ڈیسک ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل بورڈ نے تینوں فارمیٹس کے مقابلے بڑھانے کی منظوری دیدی ۔ دوسالہ ٹیسٹ کرکٹ لیگ تیرہ ٹیموں مشتمل ون ڈے لیگ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ریجنل طریقہ کار 2019 سے شروع ہو جائے گا۔ چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے گزشتہ روز تینوں فارمیٹس کے میچوں کے حوالے سے بات چیت کی ۔ اپریل میں آئندہ اجلاس میں مزید تجاویز دی جائیں گی ۔ اپریل میں تمام تجاویز کی منظوری دیدی گئی تو 2019 سے دو سالہ ٹیسٹ لیگ جس میں ٹاپ نو ٹیسٹ ٹیمیں شرکت کرینگی ۔ ا س کے بعد کی تین ٹیمیں افغانستان زمبابوے اور آئرلینڈ کے بارے میں دیکھا جائے گا کہ وہ ٹیسٹ سٹیٹس پر پورا اترتی ہیں یا نہیں۔تیرہ ٹیموں کی ون ڈے لیگ کی بھی منظوری دی گئی۔آئندہ اجلاس میں پچاس اوورز کے ورلڈ کپ کے کوالیفکیشن کے طریقہ کار بھی جائزہ لیا جائیگا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ریجنل ٹیموں کے کوالیفائنگ سسٹم کو بھی دیکھا جائیگا۔چیف ایگزیکٹو نے بگ تھری کے خاتمہ کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ حقیقت میںاسی سال ختم ہوجائے گااور تمام ذمہ داری آئی سی سی پوری کرے گی ۔ ایک ملک کا دورہ کرنیوالی ٹیم دوسرے ملک کی میزبانی دو سال میں کریگی ۔دو طرفہ ٹیسٹ سیریز میں کسی بھی ملک کے انکار وہ چیمپئن شپ کیلئے پوائٹنس کھو دے گی ۔افغانستان اور آئرلینڈ کے ٹیسٹ سٹیٹس کا فیصلہ بھی ہونے کا امکان ہے ۔تیرہ ممالک کی ون ڈے لیگ میں دس فل رکن ممالک جبکہ تین باقی ہونگی ۔ ہر ٹیم کم از کم بارہ ون ڈے میچز ضرور کھیلے گی ۔سیریز میں میچز کی تعداد میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی ۔ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے سات ٹاپ ممالک اور میزبان ملک براہ راست کھیلیں گے ۔پانچ ٹیمیں کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلیں گی ۔آئی سی سی کے مالی معاملات پر بحث بھی آج ہوگی ۔تمام رپورٹس میں بھارتی بگ تھری کا حصہ کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain