تازہ تر ین

بے بنیاد الزام لگانے والے ناکام, دھرنے والوں کی سازشیں بے نقاب

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان نے ساڑھے تین برس کے دوران ترقی اور خوشحالی کی جانب تیزی سے پیش رفت کی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے منصوبے شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی وسائل کی پائی پائی دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کے ذریعے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے خلاف ناپاک سازش کی گئی اور اس سازش کے ذریعے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ دھرنے دینے والوں نے ملک و قوم کے قیمتی وقت کو ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ اگر ملک میں دھرنے نہ دیئے جاتے تو آج پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے کئی منصوبے مکمل ہوچکے ہوتے۔ اپنے دور میں پاکستان کو کنگال کرنےوالے سابق حکمرانوں کے منہ سے کرپشن کے خاتمے کی باتےں ”چور مچائے شور“ کے مترادف ہے قبضہ گروپوں اور اربوں کے قرضے معاف کرانے والوں کو ساتھ ملانے سے تبدےلی نہیں آ سکتی ۔انہوں نے کہا کہ وزےراعظم محمدنوازشرےف نے پاکستان کو امن اورترقی دی ہے اور شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے اور یہ بات ہمارے سیاسی مخالفےن کوہضم نہےں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءکے عام انتخابات مےں خدمت، سچ اور شفافیت کی سیاست کامیاب ہوگی جبکہ جھوٹ اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو عوام ایک بار پھر مسترد کر دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدار ت یہاں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور فرانس کے اے ایف ڈی بینک کے تعاون سے صوبے میں سولر انرجی کے فروغ کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ترکی کی معروف توانائی کمپنی ذورلو انرجی سے طے پانے والے 100 میگاواٹ کے سولر پاور کے معاہدے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور فرانس کے اے ایف ڈی بینک کے پروگرام کے تحت پنجاب کے 15 ہزار سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گااور پنجاب حکومت پہلے ہی اپنے پروگرام کے تحت سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے پروگرام پر عمل پیرا ہے -ایشیائی ترقیاتی بنک اور اے ایف ڈی کے تحت 7 سو بنیادی مراکز صحت جبکہ یونیورسٹی آف بہاولپور کو بھی سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔ انہو ںنے کہا کہ پروگرام کو مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میں خود سٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت کروں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چترال کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain