نئی دہلی(نیوزایجنسیاں) ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار بیٹسمین برائن لارا نے بھی ویرات کوہلی کے گن گانا شروع کردیے۔برائن لارا کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کی موجودہ نسل میں ویرات کوہلی سب سے بہترین اور ان کا بیٹنگ کا اپنا ہی ایک انداز ہے، میں ان کا کسی بھی دوسرے پلیئر سے کوئی موازنہ نہیں کرسکتا۔، قیادت میں بھی ان کا اپنا ایک اسٹائل ہے جوکہ اب تک کافی متاثر کن بھی ثابت ہوا ہے۔برائن لارا نے اپنے دوست سچن ٹنڈولکر کو اپنی میراث نوجوان بھارتی کرکٹرز کو منتقل کرنے کی بھی تعریف کی، انھوں نے کہا کہ اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ سچن ٹنڈولکر نے جس معیار کی کرکٹ کھیلی وہی جوش و جذبہ انھوں نے نوجوان ہموطنوں میں بھی منتقل کیا جوکہ اسے آگے لے کر چل رہے ہیں۔