تازہ تر ین

پیر پگاڑا، مونس کی دبئی میں مشرف سے ملاقات, بڑی آفر کردی

دبئی، کراچی(اے این این،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور مونس الٰہی نے سابق صدر مملکت پرویزمشرف سے دبئی میں ملاقات کی۔ مسلم لیگی قائدین نے پرویزمشرف سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے داخلی اور سیاسی معاملات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی جبکہ خطہ سمیت عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اپوزیشن کو متحد ہونا چاہئے کیونکہ اس وقت نہ صرف ملکی بلکہ عالمی حالات بھی اس بات کے متقاضی ہیں کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں۔ چوہدری شجاعت نے پرویز مشرف کو واپس وطن آکر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے دعوت دی جس پر سابق صدر پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ ان کا دل پاکستان کیلئے دھڑکتا ہے اور وہ جلد از جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا صبغت اللہ شاہ راشدی نے سابق صدر پرویز مشرف کو دبئی میں ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے مستقبل کے سیاسی منظر نامے اور سندھ کے معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جلد تفصیلی ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain