تازہ تر ین

”اے دل میرے چل رہے“ کی افتتاحی تقریب میں فنکاروںکی شرکت

لاہور(کلچرل رپورٹر)فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈلز ثنا سرفرازاور سارہ سرفراز ریمپ کے بعد اب بڑی سکرین پر بھی جلوے دکھائیں گی ۔دونوں بہنوں نے میکال ذوالفقار کی فلم”اے دل میرے چل رہے“میں کام کا معاہد ہ کیا ہے جس کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقدکی گئی۔اس موقع پر جو لوگ موجودتھے ان میں فلم کے پروڈیوسر،عمرخالد، سلما ن حیدرجوادبشیر،سلیم شیخ اور فلم کے ڈائریکٹرجمال شیخ شامل ہیں جبکہ جاوید شیخ ویڈیو کال کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاوہ بھی اس فلم میں اہم کردار کررہے ہیں جبکہ انہیں توقع ہے کہ نوجوان ڈائریکٹر جمال شیخ اچھی فلم بنائیں گے۔میکال ذولفقارنے بتایا کہ فلم کا سکرپٹ بہت اچھا ہے اور اس میں نئے فنکاروں کے ساتھ ساتھ سینئرزبھی کام کررہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ لاہوراور اسلام آبادمیں ہوگی۔ڈائریکٹرجمال شیخ نے کہا کہ میرے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ میں سینئرزفنکاروں کو ڈائریکٹ کررہا ہوں۔اداکار جوادبشیرنے کہا کہ اس فلم کا سکرپٹ بہت اچھا ہے یہی وجہ ہے کہ میں بھی اس میں اہم کردارکررہا ہوں۔ اداکارہ سارہ سرفرازاور ثناسرفرازنے کہا کہ وہ اپنی پہلی بارے بہت پرجوش ہیں اور انہیں اس بات پت بے حدخوشی ہے کہ بھی فلم انڈسٹری کا حصہ بننے جارہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain