تازہ تر ین

نیو یارک کے ہوائی اڈے پر مسلمان کمیونٹی کا دبنگ اقدام

نیویارک(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلمان اکثریتی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے حکم کی مزاحمت کے طور پر دو سو کے قریب امریکی مسلمانوں نے جے ایف کے ایئرپورٹ پر نماز ادا کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی مسلمانوں میں صدر ٹرمپ کی جانب سے بعض مسلمان ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر عارضی پابندی کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ تاہم جہاں امریکا میں مقیم تمام قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد صدارتی حکم کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں، وہاں امریکی مسلمان ہوائی اڈوں پر اجتماعی عبادت کرتے بھی دکھائی دیے۔ اس عمل کو بعض حلقے مسلمان مہاجرین کے ساتھ یک جہتی کے طور پر دیکھ رہے ہیں تو بعض، بالخصوص صدر ٹرمپ کے حامی، اسلامی انتہا پسندی کا ایک مظہر بھی قرار دے رے ہیں۔نیویارک میں مسلمان مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر صدر ٹرمپ نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک گیر سطح پر مزاحمت سنگین ہو سکتی ہے۔مسلمانوں کی جانب سے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر نماز ادا کرنے کے دوران غیر مسلم امریکیوں نے نمازیوں کو اپنی پناہ میں لے کر بین المذاہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک مثالی قدم بھی اٹھایا۔اس مظاہرے کا انعقاد ’مسلم پیس کولیشن‘ یا مسلم امن اتحاد نے کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain