لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ناول و افسانہ نگاراور ڈرامہ نویس بانوقدسیہ کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ادبی شخصیات کے علاوہ ہر مکتبہ فکر بے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق اردو ادب کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے والی بانو قدسیہ بالآخر اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ماڈل ٹان میں ادا کی گئی جس میں ادبی دنیا کی نامور شخصیات شریک ہوئیں اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ عطاالحق قاسمی ، اصغر ندیم سید اور دیگر ادبی شخصیات نے بانو آپا کی وفات کو اردو ادب کیلئے ایسا خلاقرار دیا جو کبھی پر نہ کیا جا سکے گا۔ مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد ماڈل ٹان کے مقامی قبرستان میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا ۔