لندن(ویب ڈیسک ) مارچ 2017میں جبپورے 100سال کی ہو جائیں گی اپنا نیا البم ریلیز کریں گی۔ویرا کی اس نئی البم میں نہ صرف نئے گانے شامل ہوں گے بلکہ دو گانے جو جنگ کے دنوں میں بہت مقبول ہوئے ”The White Cliffs of Dover“ اور ”Auf Wiederseh´n Sweetheart.“ بھی کچھ رد و بدل کے ساتھ شامل ہوں گے۔ویرا کا کہنا ہے کہ ”مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ لوگ اتنے سال گزر جانے کے باوجود آج بھی میری گانے پسند کرتے ہیں“۔ ویرا وہ واحد گلوکارہ ہیں جن کے پاس یہ اعزاز ہے کہ انہوں نے 1952میں امریکن چارٹ پر راج کیا اور 97سال کی عمر میں عمر رسیدہ گلوکارہ ہونے کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔