لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اور بین الاقوامی شہرت کی حامل اداکارہ ماہرہ خان بھارتی فلم انڈسٹری میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوکر پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں ،ان سے قبل یہ اعزاز کسی اور پاکستانی اداکارہ کو حاصل نہیں ہوا۔ماہرہ اور شاہ رخ خان کی فلم ‘رئیس’ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی 100 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگئی تھی، کامیابی میں صرف ماہرہ کی خوش قسمتی نہیں بلکہ ان کی محنت بھی شامل ہے، جس نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیااور وہ پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں جنہیں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ماہرہ بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی پہلی اداکارہ نہیں ،ان سے قبل بھی کئی اداکارائیں بولی وڈ میں قسمت آزماچکی ہیں جن میں حمائمہ ملک،ماورا حسین،میرا ،مونا لیزاوغیرہ شامل ہیں لیکن جیسی شہرت ماہرہ نے حاصل کی ، کسی دوسری اداکارہ کے حصے میں نہیں آئی۔