تازہ تر ین

نیلم منیر کا معاشقہ منظر عام پر

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹی وی کی مشہور اداکارہ نیلم منیر اور شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیت کے درمیان قربتیں آج کل کچھ زیادہ ہی بڑھ رہی ہیں، مشہور اداکار، میزبان اور ماڈل ڈیزائنر صائم علی نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جس کے کیپشن میں نیلم کو روح کا رشتہ قرار دیا ہے۔گزشتہ دنوں کار میں بولڈ ڈانس کی ویڈیو کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بننے والی مشہور ٹی وی اداکارہ نیلم منیر کی اپنے قریبی دوست کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آگئیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان اور خوبرو ماڈل، اداکار اور میزبان صائم علی نے سوشل میڈیا پر نیلم منیر کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ دونوں خوشگوار موڈ میں ایئرپورٹ پر نظر آرہے ہیں، سیاہ جینز اور چست سفید ٹی شرٹ میں نیلم خوب توجہ حاصل کررہی ہیں، صائم بھی سیاہ لباس پہنے ہوئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain