نئی دہلی(ویب ڈیسک) مہندرا سنگھ دھونی کے بعد اب بھارتی آل راو¿نڈر یوراج سنگھ پر بھی فلم بنے گی، اس سلسلے میں اداکار رنبیر کپور سے یوراج سنگھ کا کردار نبھانے کیلیے رابطہ کیا گیا ہے۔آل راو¿نڈرنے اپنی زندگی میں مختلف اتار چڑھاو¿ کا سامنا کیا، وہ کینسر کے مرض میں بھی مبتلا رہے، ان کی کہانی میں ایسا مصالحہ موجود ہے جس پر فلم بنائی جاسکے۔ رپورٹس کے مطابق ان کا کردار ادا کرنے کیلیے رنبیر کپور کا نام سامنے آیا ہے، انھیں اس حوالے سے باقاعدہ آفر بھی کردی گئی جس میں انھوں نے دلچسپی بھی ظاہر کی ہے۔رنبیر کپور کے نزدیکی ذرائع کا کہنا ہے کہ میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ رنبیر کو ایسی آفرز موصول ہوئی ہیں مگر انھوں نے ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا اب دیکھتے ہیں کہ وہ آگے اس بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یوراج سنگھ خود اپنا کردار اکشے کمار کو ادا کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔