لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان مےں ڈنمارک کے سفےراولے تھونکے(Mr.Ole Thonke)نے ملاقات کی،جس مےںباہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں مےں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خےال کےاگےا۔ملاقات مےں ڈنمارک کی کمپنی وےسٹاز (VESTAS) کے تعاون سے جنوبی پنجاب مےں لگنے والے ونڈ پاور پراجےکٹ ، فےصل آباد وےسٹ واٹر ٹرےٹمنٹ پراجےکٹ اورشعبہ صحت مےں جاری تعاون پرپےش رفت پربھی بات چےت ہوئی۔ ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب مےں ہوا سے بجلی پےدا کرنے کے منصوبے پر تےزی سے پےش رفت پر اتفاق ہوا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ڈنمارک کے سفےر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک مےں اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہےںاور دونوں ممالک کو معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ توانائی منصوبوں پر جس رفتارسے کام کےا جارہا ہے پاکستان کی تارےخ مےں اس کی مثال نہےں ملتی۔ انہوںنے کہاکہ رواےتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے بجلی پےدا کرنے کے کارخانے لگائے جارہے ہےں ۔ہائےڈل ،سولر،گےس،کوئلے اوردےگر ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر کام کےا جارہا ہے اورتوانائی منصوبوںکی تےزرفتاری سے تکمےل کےلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہےں ۔ انہوںنے کہا کہ قائد اعظم سولر پارک بہاولپور مےںشمسی توانائی کے کارخانے لگائے جارہے ہےں ۔پنجاب مےں گےس کی بنےاد پر 3600مےگاواٹ کے منصوبوں پر بھی برق رفتاری سے کام کےا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ڈنمارک کی کمپنی وےسٹاز پنجاب مےں ہوا سے بجلی پےدا کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے ۔امےد ہے کہ ےہ منصوبہ مقررہ مدت مےں مکمل ہوگا۔ونڈ پاور پراجےکٹ کےلئے 6.7سےنٹ ٹےرف سے صارفےن کو بجلی سستی ملے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زےر صدار ت اعلی سطح کا اجلاس ہوا،جس مےںپنجاب حکومت کی جانب سے لاہور مےں ”پنجاب مےں سرماےہ کاری کے مواقعوں “سے متعلق دوسرے بےن الاقوامی سےمےنار کے انتظامات کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب مےں سرماےہ کاری کےلئے انتہائی سازگار فضاءموجود ہے اورپنجاب حکومت نے ملکی وغےر ملکی سرماےہ کاروں کو بہترےن سہولتےں فراہم کی ہےں۔انہوںنے کہا کہ لاہور مےں پنجاب مےں سرماےہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے اپرےل مےںدوسرادوروزہ بےن الاقوامی سےمےنار کا انعقاد کےا جارہاہے ۔انہوںنے کہا کہ سےمےنار کے ساتھ اےکسپوسنٹر مےںنمائش کاانعقاد بھی کےا جائے گا ۔سی پےک کے تناظر مےں ےہ بےن الاقوامی سےمےنار انتہائی اہمےت کاحامل ہے ۔ سےمےنار مےں بےن الاقوامی سرماےہ کاروں کی شرکت سے پنجاب مےں سرماےہ کاری کو فروغ ملے گا۔اس بےن الاقوامی سےمےنار کے انعقاد سے مثبت نتائج سامنے آنے چاہئےں۔ اجلاس میں انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب (ای سی ایس پی) کی تنظیم نو اور استعدادکار بڑھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ مینجنگ ڈائریکٹر ای سی ایس پی شہزاد رحمن نے ادارے کی تنظیم نو کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب کا بنیادی مقصد پنجاب حکومت کے پراجیکٹس کیلئے اعلیٰ معیار کی مشاورتی خدمات فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں ادارے کے پاس تمام شعبوں کے حوالے سے مہارت اور کور کپیسٹی ہونی چاہیئے۔ادارے کیلئے حاصل کی گئی ہیومن ریسورس کا فوری طور پر تھرڈ پارٹی آڈٹ اویلیوایشن کرایا جائے۔ ادارے میں اعلیٰ معیار کی تجربہ کار ہیومن ریسورس کی شمولیت ضروری ہے۔مقاصد کے حصول اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ادارے میں نوجوان تجربہ کار ہیومن ریسورس شامل کی جائے۔ انہو ںنے کہا کہ انجینئرنگ کنسلٹنسی سروس پنجاب کو عالمی معیار کی کنسلٹنسی کمپنی بنانا ہے لہٰذا ادارے کی استعدادکار بڑھانے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جائیں اور اس حوالے سے ایک ماہ کے اندر حتمی سفارشات اور بزنس پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت آج یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انڈسٹریز کے فروغ و ریگولیٹ کرنے کے اقدامات اور انڈسٹریل زوننگ کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی سیکٹر معیشت کی مضبوطی اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔صنعتی سیکٹر کا فروغ اور انڈسٹریل زوننگ وقت کا اہم تقاضا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لاہورشیخوپورہ روڈ پرقائم انڈسٹریز پر انڈسٹریل زوننگ کا جائزہ لیا جائے اور انڈسٹریل زوننگ کیلئے قابل عمل پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر صنعت شیخ علاﺅالدین کی سربراہی میںقائم کابینہ کمیٹی اگلے 10 روز میں حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے سندر انڈسٹریل سٹیٹ کی توسیع کا پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں انڈسٹریل سٹیٹ میں بھی نئی انڈسٹری لگانے کے حوالے سے توجہ دی جائے ۔انڈسٹریز کو واٹر ٹریٹمنٹ، لیبر لاز اور دیگر قواعد و ضوابط کا پابند بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ موجودہ سال عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے۔رواں برس توانائی کے کئی منصوبے مکمل ہوں گے اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔ تین گیس پاور پراجیکٹس 27 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے جا رہے ہیں اور رواں برس ان منصوبوں سے بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ان منصوبوں میں شفافیت کی اعلیٰ مثال قائم کرکے قوم کے 112 ارب روپے بچائے گئے ہیں۔ گیس پاور پراجیکٹس سے حاصل ہونے والی بجلی صارفین کو سستی مہیا ہو گی۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ان خیالات کا اظہار اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج ان سے ملاقات کی- وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں منصوبوں کو جس شفافیت اور تیز رفتاری کےساتھ مکمل کیا جا رہا ہے، پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی- وزیر اعظم محمد نواز شریف نے قومی وسائل شفاف طریقے سے قوم پر صرف کئے ہیں۔ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور مےں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے ۔ زمینوں پر قبضے اور اربوں روپے کے قرضے معاف کرانےوالے آج کس منہ سے کرپشن کےخلاف واوےلا کرتے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے بے دردی سے لوٹنے والوں کے کڑے احتساب کا وقت آگےا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہارون آباد میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔