لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا اعلان کردیا ہے‘ جس سے لاہوریوں کی بسنت منانے کی خوشی اور تیاریاں دھری کی دھری رہ گئی ہیں۔ لاہوریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت جیسے موسمی تہوار سے ہمیں محروم کرکے رکھ دیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کو بتایاکہ پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے جو کہ معصوم جانوں کے ضیاع کا موجب بنتا ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے بسنت منانے کے لئے مختلف تاریخوں کا اعلان کر رکھا تھا اور اس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی کمیٹی سے محفوظ بسنت منانے کے لئے ایک جامع رپورٹ بھی تیار کروائی تھی۔ حکومتی اعلان مایوس کن ہے۔
بسنت