تازہ تر ین

بلاول کا آئندہ الیکشن بارے بڑا اعلان

واشنگٹن (سپیشل رپورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی اگلے الیکشن میں قومی سطح پر کامیابی حاصل کر کے سب کو حیران کر دے گی، مخالفین رائے زنی سے پہلے یاد رکھیں ہماری جماعت ماضی میں بھی بے تحاشہ آزمائشوں کو حوصلہ مندی، مدبرانہ سوچ اور لگن کے ساتھ سر کر چکی ہے، گذشتہ انتخابات میں انتہا پسندی و دہشت گردی عروج پر تھی، اور سازگار مساوی مواقع میسر نہ آنے کے نتیجے میں، غیر تسلی بخش انتخابی نتائج برآمد ہوئے، جس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ عوام کا پارٹی سے رشتہ ٹوٹ چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دورہ امریکہ کے اختتام پر واشنگٹن میں خواجہ اکبر کے گھر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیری رحمان اور بختاور بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ بلاول نے کہا کہ پیلز پارٹی پارٹی 2018 کے عام انتخابات میں قومی سطح پر کامیاب ہو کر ”مخالفین کو حیران کرنے کا حوصلہ اور یقین رکھتی ہے”۔ انھوں نے کہا ہے کہ ”مخالفین جب پیپلز پارٹی کے بارے میں رائے دیں، انھیں ذہن نشین کر لینا چاہیئے کہ پارٹی ماضی میں بھی بے تحاشہ آزمائشوں کو حوصلہ مندی، مدبرانہ سوچ اور لگن کے ساتھ سر کر چکی ہے۔ ہم اب بھی مخالفین کو حیران کرنے کا حوصلہ اور طاقت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ”گذشتہ انتخابات میں انتہا پسندی و دہشت گردی عروج پر تھی، اور سازگار مساوی مواقع میسر نہ آنے کے نتیجے میں، غیر تسلی بخش انتخابی نتائج برآمد ہوئے، جس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ عوام کا پارٹی سے رشتہ ٹوٹ چکا ہے”۔ انھوں نے کہا کہ ”پارٹی کی اساس ترقی پسند فکر، جمہوریت کو پروان چڑھانے کا عزم، عوامی امنگوں سے ہم آہنگی، محب وطن قیادت اور ملک و قوم کے لیے قربانیوں کی بنا پر پیپلز پارٹی کو ایک امتیاز حاصل ہے”۔ بقول ان کے، ”ہم محض ماضی میں مگن نہیں، بلکہ عصرِ حاضر کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھنے کی فکر رکھتے ہیں”۔بلاول نے کہا کہ ‘ضرب عضب’ میں پاکستان فوج اور عوام کی قربانیوں کے نتیجے میں انتہاپسندی کی شدت میں واضح کمی آئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain