تازہ تر ین

”طویل عرصہ الطاف کیساتھ چلے ”را“ سے فنڈنگ کا پتہ چلا تو علیحدگی اختیار کرلی“ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کی ضیا شاہد سے خصوصی گفتگو

کراچی (نمائندہ خصوصی) سی پی این ای کے صدر چیف ایگزیکٹو”خبریں“ گروپ ضیا شاہد پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کی خصوصی دعوت پر پاکستان ہاﺅس میں ملاقات کے دوران ملکی صورتحال خصوصاً کراچی کی سیاسی صورتحال کے حوالے خصوصی تبادلہ خیا ل کیا گیا ‘اس موقع پر سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہماری پارٹی کے قیام کو چند ماہ ہی ہوئے ہیں جس میں ہمارا کراچی میں دوسرا بڑا جلسہ ہوا جو تاریخی ثابت ہوا، جلسہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے ہمارے موقف کی تائیدکی جس سے ہمارا حوصلہ بلند ہوا ہے، یہ حقیقت ہے کہ ہمارا متحدہ سے تعلق رہا ہے اور ہم نے طویل عرصے تک ایسے شخص کے پیچھے چلے جس سے بعد میں محسوس ہوا کہ ہم جس کی پیروی کر رہے ہیں اس چہرے کے پیچھے جو ہمارے بانی ہیں ان کے ”را“ کے ایجنٹوں سے فنڈنگ ہوتی ہے، ملکی مفادات کیخلاف سرگرمیاں ہیں تو ہم نے متحدہ سے علیحدگی اختیا رکر لی، انہوں نے مزید بتایا کہ میں ایم پی اے بھی رہا، صوبائی وزیر بھی رہا اور سنیٹر بھی رہا ہوں اور ناظم اعلیٰ سٹی بھی تھا ‘میں نے 300 ارب روپے کراچی شہر پر ترقیاتی کاموں کی مد میں خرچ کئے ہیں لیکن جب ہمیں یہ محسوس ہواکہ ایک شخص گھناﺅنی سرگرمیوں میں مصروف اور ملکی مفادات کیخلاف سرگرمیاں ہیں تو ہم نے فوری علیحدگی اختیار کر لی ہے، ہمیں کسی نے ہمیں نکالا نہیں اورہم خود چھوڑ کر گئے اور جہاں تک ہماری واپسی کا تعلق ہے تو میں نے اور انیس قائمخانی بھائی نے یہ فیصلہ کیا کہ اب ہمیں پاکستان جاکر اس بانی کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے دکھانا ہوگا یہ ہمارے ضمیر کی آواز بھی تھی جو ہم پوری کر رہے ہیں جس سے ہم مطمئن ہیں، انہوں نے چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد کے بارے میں کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز اور فخرکی بات ہے کہ آپ ہمارے پاس تشریف لائے، آپ پاکستان کے سینئر صحافی ہیں جن کی پوری زندگی پاکستان کی بقا اور وطن سے بھرپور وفاداری کے طور پر گھومتی ہے، آپ جذباتی حد تک پاکستان کیلئے سوچتے ہیں جبکہ ہمارا بھی یہی مقصد ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain