تازہ تر ین

کراچی میں افغان سفارتکار ہلاک, قاتل بارے اہم انکشاف

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے کلفٹن میں افغان قونصل خانے میں اپنے ہی گارڈ کی فائرنگ سے افغان سفارتکار ہلاک،ملزم گرفتار کر لیا گیا،جاں بحق ہونے والا سفارتکار محمد ذکی افغان قونصل خانے میں تھرڈ سیکرٹری تھے،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی وجوہات کا شاخسانہ لگتا ہے،قاتل اور مقتول دونوں افغان باشندے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں افغان قونصل خانے میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک سفارتکار جاں بحق ہو گیا ہے جسے ان کے اپنے ہی قونصل خانے کے محافظ نے فائرنگ سے نشانہ بنایا۔جان بحق ہونے والے سفارتکار کی شناخت محمد ذکی کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کا نام ہدایت اللہ بتا یا گیا ہے جسے پولیس نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے ،ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔واقعہ کے فوری بعد سندھ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ارو قونصل خانے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اس دوران تمام داخلی و خارجہ راستوں کو بند رکھا گیا۔ڈی آئی جی ساو¿تھ آزاد خان کے مطابق قونصل خانے کے ایک گارڈ راحت اللہ نے تلخ کلامی کے بعد تھرڈ سیکریٹری ذکی ادو پر فائرنگ کردی۔ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ گارڈ راحت اللہ کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ قونصل خانے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔نجی سیکورٹی گارڈ اور محمد ذکی دونوں افغان باشندے ہیں ۔انھوں نے اس واقعے میں دہشت گردی کے کسی عنصر کو مسترد کردیا۔ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور واقعے کی تمام پہلوں سے تفتیش کی جائے گی۔ایس ایس پی ساو¿تھ نے میڈیا کو بتایا کہ افغان محافظ ہدایت اللہ نے فائرنگ کر کے افغان قونصل خانے کے تھرڈ سیکریٹری محمد ذکی ادو کو ہلاک کر دیا۔پولیس نے محافظ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذخیلوال نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر یہ اندرونی تنازعے کا معاملہ لگتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ محافظ کا تعلق بھی افغانستان سے تھا۔ادھر ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کلفٹن افغان قونصل خانے میں مبینہ فائرنگ کے واقعے کے بارے میں میڈیا رپورٹوں پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساتھ سے پولیس کارروائی کی تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایس ایس پی ساتھ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کر کے فورینسک تحقیقات کو یقینی بنائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain