تازہ تر ین

پانامہ کیس, وزیراعظم کے وکیل کی چھٹی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کی 12دن کی رخصت کی درخواست چیف جسٹس نے منظور کرلی۔ مخدوم علی خان نے درخواست میں کہا ہے کہ وہ 13 فروری سے 24 فروری تک ذاتی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں ہونگے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مخدوم علی خان کی عمومی رخصت کی درخواست منظور کر لی، انتظامی حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس دوران پانامہ کیس مقرر کیا گیا تو رخصت کی درخواست مو¿ثر نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان نے چھٹیوں کی درخواست جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ذاتی مصروفیات کے باعث13 سے 24 فروری تک پیش نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں دلائل دے چکا ہوں اس لئے میرے جانے سے کیس متاثر نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کر رہا ہے تاہم بینچ کے ایک رکن جسٹس عظمت سعید شیخ کی بیماری کے باعث گزشتہ ہفتے سے سماعت نہیں ہو سکی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث پاناما پیپرز لیکس کیس کی سماعت پیر کو نہ ہو سکی اور یہ سماعت مزید ایک ہفتے تک زیر التوا رہنے کا امکان ہے ۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ عدالتی روسٹر کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید ناسازی طبع کے باعث کسی بینچ کا حصہ نہیں ہیں اور اس طرح پانچ رکنی بینچ سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہو گا۔ عدالتی روسٹر کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی سماعت کے لیے گیارہ ججز پر مشتمل چار بینچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیر ہانی مسلم تین رکنی بینچز کے سربراہ ہوں گے ۔جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ اسلام آباد میں مقدمات سنے گا جبکہ پاناما کیس سننے والے بینچ کے ایک رکن جسٹس گلزار کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرنے والے دو رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے۔ توقع ہے کہ پاناما کیس کی سماعت تیرہ فروری کو شروع ہونے والے ہفتے میں ہو سکے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain