تازہ تر ین

بچوں کی ننگی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر

لاہور (خصوصی رپورٹ) ایف آئی اے نے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے فلمیں بنانے اور پھر انہیں بلیک میل کرنے اور تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم کے موبائل فون سے متعدد بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرلی گئیں، ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے مطابق شکایات موصول ہوئیں کہ سکول کے بچوں کی پورن فلمیں بنا کر انہیں فیس بک پر ڈالا گیا ہے جس پر حکام نے اٹک کے رہائشی ملزم نبیل کو دھوکے سے لاہور بلا کر گرفتار کرلیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم گزشتہ چار سال سے اس گھناﺅنے کاروبار میں ملوث ہے، ملزم سکول، کالجز میں منشیات فروشی کا کاروبار کرکے معصوم بچوں کو بلیک میل کرتا تھا، حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے موبائل فون ریکارڈ سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ بچوں کی پورنوگرافی کرکے اسے افغانستان اور دبئی میں فروخت کرتا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain