تازہ تر ین

سی پی این ای کے وفد کا زیر تعمیر ”اوپن پُٹ مائین بجلی گھر “ …. ” خوشحال تھر “ کا دورہ

اسلام کوٹ (پ ر) کونسل آف نیوزپیپر ایڈیٹرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کا 36 رکنی وفد تھرپارکر کا دورہ ختم کرکے واپس پہنچ گیا ہے۔ سی پی این ای نے امید ظاہر کی ہے کہ تھرکول پاکستان سے اندھیرے ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، حکومت کو چاھیے کہ مقامی قدرتی وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے ملک میں سے توانائی کا بحران ختم کیا جائے۔ تاکہ پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرسکے۔ تھرکول منصوبہ نہ صرف تھر میں خوشحالی لائے گا بلکہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات کی لائیف لائین بن جائیگا۔ سی پی این ای کے وفد نے سندھ اینگرو کول مائیننگ کمپنی کی جانب سے زیر تعمیر پاکستان کی پہلی اوپن پٹ مائین، زیر تعمیربجلی گھر، ترقیاتی اسکیموں، مثالی گھر، انصاری گرین پارک، خوشحال تھر پروگرام کا بھی دورہ کیا. وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کمپنی کے سربراہ شمس الدین شیخ نے بتایا کہ ان کی جانب سے سماجی، ثقافتی سرگرمیوں اور تحفظ ماحولیات کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اورغیر معمولی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھرکول منصوبہ کے ثمرات مقامی لوگوں تک نہ پہنچ سکے تو اس منصوبہ کو کامیاب قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ میزبان برادریوں کو متاثرین نہیں بلکہ اپنا شراکت دار سمجھتے ہیں اورانہیں فیصلہ سازی کے عمل میں شریک رکھتے ہیں۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل اعجازالحق نے دورہ کو انتھائی مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاشک تھرکول منصوبہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی این ای کہ کوشش ہوگی کہ اس منصوبہ کے ثمرات کو عمومی طور پر پاکستان اور خصوصا تھر کے عوام تک پھچانے کیلئے رابطوں کی خلیج کو کم ازکم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھرکول منصوبہ سے ہمارے پسماندہ ترین علاقے تھرپارکر میں تبدیلی آنے جارہی ہے جس سے پاکستان بھی ترقی کے سفرکی جانب گامزن ہوگا۔ دورے کے آخر میں ایک ثقافتی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سانول ماروی گروپ اور خوشبو لغاری نے سر بکھیرے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تھر کا دورہ کرنے والے گروپ میں سینئر صحافی امتیاز عالم، شاہین قریشی، اعجازالحق، قاضی اسد عابد، عامر محمود، رحمت علی رازی، انور ساجدی، عرفان اطہر قاضی، غلام نبی چانڈیو، ڈاکٹر جبار خٹک، صدیق بلوچ، مشتاق احمد قریشی، کاظم خان، جاوید مہر شمسی، سید ممتاز شاہ، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی، طاہر نجمی، عبدالخالق علی، مقصود یوسفی، فاروق سومرو، عبدالرحمان منگریو، مبشر میر، سید تراب علی شاہ، ممتاز احمد صادق، بشیر احمد میمن، کاشف میمن، امتیاز قاضی، اقبال ملاح، جاوید میمن، سلمان قریشی، شیر محمد کھاوڑ، سید رضا شاہ، زاہدہ عباسی، بلقیس جہاں، حسینہ جتوئی اور تانیہ بلوچ شامل تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain