تازہ تر ین

انڈین فلم رئیس کی پاکستان میں نمائش بارے تازہ ترین خبر

لاہور(کلچرل رپورٹر)وفاقی وزارت اطلاعات نے فلم” رئیس“کو پاکستانی عوام کے لئے نا مناسب قرار دے دیا وزارت اطلاعات کے اس فیصلے کے بعد سنٹرل فلم سنسر بورڈ نے اس فلم کو ملک بھر میں بین کردیا ہے سنسر بورڈ کے ذرائع کے مطابق اس فلم میںبھارتی مسلمانوں کو جرائم پیشہ اور دہشت گرد دکھانے کے ساتھ ساتھ ایک مخصوص فرقہ کو بھی نشانہ بنایا گیاہے۔سنٹرل فلم سنسر بورڈ کے فیصلے نے ماہرہ خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے کیونکہ وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے پاکستان میں فلم کی نمائش کے حوالے سے بہت پرجوش دکھائی دیتی تھیں اورپاکستانی عوام بھی ماہرہ خان کی پہلی بھارتی فلم کو دیکھنے کے لئے بے چین تھے۔جبکہ ایگزی بیٹرز کی ملک میں دوبارہ بھارتی فلموں کی نمائش کے لئے کی جانے والی تمام جدوجہد کا مرکز ”رئیس“ہی تھی اوراس خبرکو سنتے ہی ایگزی بیٹرز،تقسیم کاروں اور فلم بینوں میں بھی مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔یاد رہے کہ ہفتے کے روز اس فلم کو دیکھنے کے بعد سنسر بورڈ نے نمائش کا اجازت نامہ دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے فل بورڈ کردیا تھاجس کے بعدسنیما اوونرز اور تقسیم کار کو مکمل یقین تھا کہ وہ ”رئیس“کو فل بورڈ میں پاس کروا لیں گے لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain