برلن ( خصوصی رپورٹ) جرمن ہفت روزہ جریدے ’کے سرورق پر شائع کردہ وہ خاکہ بہت متنازعہ ہو گیا ہے، جس میں علامتی طور پر امریکی صدر ٹرمپ کو ایک ہاتھ میں ایک خنجر اور دوسرے میں امریکی مجسمہ آزادی کا کٹا ہوا سر پکڑے رکھایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اور اہم بات یہ بھی ہے کہ یہ خاکہ ایک ایسے بہت مشہور آرٹسٹ کا بنایا ہوا ہے، جو خود بھی سیاسی وجوہات کی بنا پر ترک وطن پر مجبور ہوا۔ ایڈل روڈ ریکیز نامی اس آرٹسٹ کا تعلق پیدائشی طور پر تو کیوبا سے ہے لیکن وہ گزشتہ کئی برسوں سے امریکا میں مقیم ہیں۔جرمنی میں ایک اہم جریدے کے سرورق پر اس خاکے کی اشاعت کے بعد خود جرمنی میں اور جرمنی سے باہر کئی یورپی اور غیر یورپی ملکوں کے میڈیا اداروں میں بھی اس موضوع پر ایک پرزور بحث شروع ہو گئی۔