تازہ تر ین

”علم کا شوق“ …. ماں بیٹی کیساتھ 5ویں کلاس میں پہنچ گئی

واں بھچراں(خصوصی رپورٹ) ماں بیٹی ایک ساتھ ہی پانچویں کلاس کا امتحان دے رہی ہیں۔ گورنمنٹ ہائی سکول واں بھچراں میں غلام فاطمہ زوجہ محمد اکرم کھنجیرہ رول نمبر 114 اور بیٹی مقدس فاطمہ رول نمبر 142 ایک ہی سکول میں امتحان دے رہی ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے پکہ کھنجیرہ کی رہائشی غلام فاطمہ نے کہا کہ شادی کی وجہ سے میں اپنی تعلیم کی خواہش پوری نہیں کر سکی ، میرا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں، میں نے محسوس کیا کہ تعلیم کی کمی کی وجہ سے خواتین کو بہت سارے مسائل پیش آتے ہیں، اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے شادی کے بعد تعلیم حاصل کرنے کا سوچا۔ اپنی خواہش کا اظہار شوہر سے کیا تو انہوں نے بخوشی اجازت دیدی۔ پانچوین کلاس کا امتحان دیتے ہوئے مجھے شرمندگی کی بجائے خوشی ہو رہی ہے کہ میں اپنی ہی بیٹی کی کلاس فیلو بھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں بھی تعلیم کی اہمیت خصوصاً ماں کی تعلیم حاصل کرنے پر بھی اسی لئے زور دیا گیا معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے ماﺅں کا پڑھا لکھا ہو ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسی طرح اعلی تعلیم حاصل کرکے معاشرے میں اس مثبت تبدیلی کے رجحان کو فروغ دوں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain