تازہ تر ین

افسر شاہی محدود …. مئیرز کو بڑا عہدہ ملنے کا امکان

لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے میئرز کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بلدیہ عظمی لاہور اور چھ میونسپل کارپوریشنز کے میئرز کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا چیئرمین بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے سمری منظوری کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں اس فیصلہ سے افسر شاہی اور ارکان اسمبلی کی اجارہ داری محدود ہو جائے گی۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013 ءکے تحت تشکیل دئیے گئے، بلدیاتی اداروں میں فنکشنز کے حوالے سے پیدا ہونے والے تضادات بھی اس فیصلے سے ختم ہو جائینگے، جس کے مطابق جن شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں نہیں بنائی گئیں وہاں صفائی ستھرائی کے امور بلدیاتی اداروں کے پاس ہیں جبکہ سات بڑے شہروں میں کمپنیوں کے باعث صورتحال مختلف ہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق میئرز کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی سربراہی ملنے اور نئے بلدیاتی اداروں کے عمل دخل کے باوجود سابق مقامی حکومتوں سے ہونے والے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے معاہدوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جن کو ایکٹ میں تحفظ فراہم کیا جا چکا ہے اور ان معاہدوں کو منسوخ نہیں کیا جا سکے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain